کشمیر ہائوس اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر نے اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق مشیر چوہدری شعبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے اور پوری دنیا میں بھارت کی سبکی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا بھر میں بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کو بے نقاب کریں اور عالمی برادری کو باور کرائیں کہ بھارت ایک فسطائی ریاست ہے جو گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق مشیر چوہدری شعبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے اور پوری دنیا میں بھارت کی سبکی ہوئی ہے لہذا دنیا بھر میں مقیم کشمیری یکجان ہو کر کشمیری عوام پر جاری بھارتی ظلم و بربریت کا پردہ عالمی برادری کے سامنے چاک کریں اور اس کے مکروہ عزائم کو دنیا کے سامنے لائیں۔ انہوں نے چوہدری شعبان کو ہدایت کی کہ وہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے لئے اوورسیز کشمیریوں کو متحد و متحرک کریں تاکہ بھارت کی ریشہ دوانیوں کا بین الاقوامی سطح پر بھرپور جواب دیا جا سکے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو موثر اور جاندار انداز میں اجاگر کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوت کے ساتھ عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجوڑا جائے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا جائے۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ 05 اگست 2019ء کے بعد بھارت نے مختلف بہانوں سے تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو ہڑپ کرنے کی سازشیں شروع کر رکھی ہیں اور کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر کشمیری عوام پر جبر و استبداد کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عالمی برادری نے کہا کہ کے سامنے بھارت کی انہوں نے کشمیر کو

پڑھیں:

امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا

امریکی جریدے کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مہم میں تیزی آ گئی، ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک ٹائمز نے پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا پردہ فاش کر دیا۔ امریکی جریدے کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مہم میں تیزی آ گئی، ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے گئے۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ پہلگام میں حملہ کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہئے، ایسا کرنے سے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی جریدے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کی گواہی مودی سرکار کی جارحیت کا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا
  • مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48سیاحتی مقامات کو بند کردیا
  • عینی شاہد نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سردار مسعود خان کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا محاصرے، تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی محاصرے، تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری
  • پہلگام واقعے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، کشمیریوں کے گھر تباہ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی: کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جانے لگا
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن؛ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت