شیخوپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔
کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں...
پولیس کے مطابق جنڈیالہ شیرخان کے نزدیک 4 ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کی تو مقابلہ شروع ہوا۔
پولیس کے مطابق ان ڈاکوؤں نے 3 مارچ کو ڈکیتی کے دوران نوجوان اسد علی کو قتل کر دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔