کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر غریب نواز چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، مقابلے کے دوران تین ڈاکو زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سکندر ولد جمن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ذاکر اور ریاض کے ناموں سے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے ماضی کے جرائم اور ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ میں غیر ملکی خاتون زخمی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔
پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔