عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور،پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فروری میں ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی درخواست ضمانت منظور
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات کیس کے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو منشیات کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کو دو ماہ سے زائد ہوگئے جیل میں ہیں۔ عدالت نے ملزم ساحر کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دے دیا تھا۔ ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ملزم ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا تھا۔
چالان جمع ہونے پر عدالت ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے معاملہ سیشن عدالت کو بھیجا تھا۔