شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2025ء) عالیہ حمزہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں اس لیے یہ بھارت یا مودی کیخلاف بیان نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ریلی نکالنے اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جج عرفان حیدر نے رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ کی 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے پولیس کو عالیہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے شریف خاندان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں، ڈان لیکس اور والیم 10 نکال کر دیکھیں، اس لیے شریف خاندان کبھی بھارت اور مودی کے خلاف بیان دے کر اپنے کاروبار کا نقصان نہیں کرے گا۔(جاری ہے)
اس سے قبل بانی تحریک اںصاف عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں شریف اور زرداری خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کہ جعلی فارم 47 والی ناجائز حکومت نے قوم کو تقسیم کر دیا، فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے ، نوازشریف اور آصف زرداری ایک بیان تک نہیں دیں گے کیونکہ ان کے ذاتی مفادات جڑے ہوئے ہیں، نوازشریف مودی کے خلاف بیان دے کر اپنے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شریف خاندان
پڑھیں:
داڑھی نہ منڈوانے پر خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر کلین شیو دیور کیساتھ بھاگ کر شادی کرلی
بھارتی شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے دیور کے ساتھ شادی رچالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کی خاتون اپنے شوہر کو داڑھی منڈوانے کے لیے بار بار کہتی تھیں لیکن شوہر نے شرعی داڑھی منڈوانے سے منع کردیا۔
خیال رہے کہ شاکر نامی شخص عالم دین بھی ہے جس کی شادی عرشی کے ساتھ 7 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔
عرشی نے شادی کے فوری بعد شاکر کو بتایا تھا کہ شادی گھر والوں کے دباؤ پر کی ہے اور صرف اسی صورت میں ساتھ رہے گی اگر وہ داڑھی منڈوا دے۔
جس پر شاکر نہ صاف انکار کردیا اور عرشی کی شکایت اس کے گھر والوں سے بھی کی جنھوں نے اسے سمجھا بجھا کر واپس بھیج دیا۔
بعد ازاں عرشی نے اپنے کلین شیو دیور کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے اور دونوں نے فرار ہوکر شادی بھی کرلی۔
دونوں کی عدم موجودگی پر گھر میں کہرام مچ گیا اور تلاش شروع کی گئی تاہم دونوں کا کچھ پتا نہ چل سکا۔
عرشی کے پہلے شوہر نے کہا کہ اس واقعے نے ان کی اور ان کے خاندان کی عزت کا جنازہ نکال دیا جس سے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس میں بیوی اور بھائی کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروا دی ہے اور عرشی کے خاندان کو بھی اطلاع دیدی۔
عرشی کے اہل خانہ نے بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے ہر رشتہ ختم کردیا ہے۔