امریکی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پہلگام میں حملہ کرنے والے مبینہ طور پر بھارتی شہری ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا پراس وقت جنگی جنون سوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ تنازع کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔ امریکی ٹی وی فوکس نیوز سے گفتگو میں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام میں حملہ کرنے والے مبینہ طور پر بھارتی شہری ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا پراس وقت جنگی جنون سوار ہے، پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت سرحدوں پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کو جنگی اقدام تصور کرے گا، ہم خطے میں عدم استحکام کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم ایک پرامن پڑوس چاہتے ہیں مگر ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، بغیر کسی ثبوت پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانا اور خطے کو جنگ کی جانب دھکیلنا بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے، بھارت کے طرزِ عمل میں لاقانونیت واضح طور پر نظر آتی ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پہلگام واقعے کی نیوٹرل، غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کا حصہ بننے کی پیشکش کی، اس پیشکش پر بھی بھارت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہ کرنا اور پاکستانی پیشکش کا جواب نہ دینا بذات خود ایک واضح امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف موجودہ کشیدگی کم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے بلکہ 2 جوہری طاقتوں کے مابین کئی دہائیوں سے جاری تنازع کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے معاملے کو وقتی طور پر ٹھپ کرنا کسی طور مسئلے کا حل نہیں، موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے حوالے سے ایک موقع پیدا ہوا ہے، بین الاقوامی برادری اس موقع کو ضائع نہ کرے۔ انٹرویو کے اختتام پر انہوں نے یاد دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف میں پاکستان کی قربانیاں کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں، پاکستان کا مفاد علاقائی اور عالمی امن سے وابستہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد سوار تھے

امریکی ریاست واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں چار فوجی سوار تھے۔ 

امریکی فوج کے مطابق حادثہ بدھ کی شب جوائنٹ بیس لیوس میک کارڈ کے قریب پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایم ایچ-60 بلیک ہاک تھا جو معمول کی تربیتی مشق پر تھا۔ 

فوجی حکام نے بتایا کہ سوار اہلکار 160ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ فوج نے ابھی تک فوجیوں کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جمعرات کی صبح تک آگ ایک ایکڑ رقبے تک پھیل چکی تھی۔ 

فوج نے کہا ہے کہ یہ اب بھی ایک فعال سرچ مشن ہے اور ماہر ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ ہلاکتوں کی اطلاعات
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
  • ٹرمپ کا روس-یوکرین جنگ بندی کرانے میں ناکامی کا اعتراف، پیوٹن کو ذمہ دار قرار دے دیا
  • واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد سوار تھے
  • ٹرمپ کا دیو قامت سنہری مجسمہ نصب
  • امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کا نئی اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
  • پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق
  • امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
  • ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس
  • صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری