آفاق احمد— فائل فوٹو

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف مقدمے کا چالان پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔

کرچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں آفاق احمد و دیگر کے خلاف لانڈھی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آفاق احمد و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مئی کو طلب کرلیا۔

پولیس کے جمع کرائے گئے چلان میں مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ثابت ہوگیا ٹینکر مافیا حکومتی اداروں سے زیادہ طاقتور ہے، آفاق احمد سندھ میں جان ومال کی حفاظت کیلئے فوج کی خدمات حاصل کی جائیں، آفاق احمد متحدہ، پیپلز پارٹی اور ٹینکرز مافیا ایک ہیں نوراکشتی سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، آفاق احمد

پولیس چلان کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اُکسایا، ان کی ایماء پر ٹرک نذر آتش کیا گیا، ٹرک سے چینی کی بوریاں بھی چوری کی گئیں۔

پولیس چالان کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ٹرک جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔

واضح رہے کہ آفاق احمد و دیگر ملزمان مقدمے میں ضمانت پر رہا ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا فاق احمد آفاق احمد

پڑھیں:

عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور،پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا

 لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فروری میں ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 

متعلقہ مضامین

  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور،پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
  • یمن؛ کابینہ کے استعفے کے بعد سلیم صالح نئے وزیراعظم مقرر
  • حلیم عادل، راجا اظہر کی موجودگی میں پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی، ڈی ایس پی
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
  • عمران خان اور شیرافضل مروت کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • قومی سلامتی کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے 11ہزار132سوشل میڈیا پیجزبلاک
  • اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ
  • غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا مقدمہ، ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم