سرینگر، بھارتی فورسز کے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے، تلاشی کی کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا اور عادل نذیر، فیضاب شوکت، مومن احمد شیخ، فیاض احمد کلو اور مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے اپنی پرتشدد کارروائیوں کے دوران سرینگر کے مختلف علاقوں میں 12 سے زائد کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر مقبوضہ علاقے میں پرامن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا اور عادل نذیر، فیضاب شوکت، مومن احمد شیخ، فیاض احمد کلو اور مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات قبضے میں لے لیے۔ ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں گھروں پر چھاپوں، لوٹ مار اور جائیدادوں کو ضبطگی کی جاری مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز فورسز نے گھروں پر کے دوران
پڑھیں:
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔