ایزی پیسہ نے رمضان 2025 کے دوران 10 کروڑ 70 لاکھ روپے کے عطیات کی فراہمی ممکن بنائی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے رمضان المبارک کے دوران معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے 10 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے عطیات کی فراہمی ممکن بنائی، جو کہ 2024 کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہے۔
عطیات کو مزید وسعت دینے کے لیے، ایزی پیسہ نے یہ عہد کیا کہ صارفین کی جانب سے ایپ کے ذریعے کیے گئے ہر 20 روپے کے عطیہ پر ایک روپیہ ایزی پیسہ خود عطیہ کرے گا، جس کے تحت مجموعی طور پر 53 لاکھ روپے کا عطیہ کیا گیا۔ اس اقدام نے نہ صرف لوگوں کو عطیہ دینے کی ترغیب دی بلکہ ان افراد کی زندگیوں میں بھی مثبت تبدیلی لائی جو سب سے زیادہ ضرورت مند تھے۔
ایزی پیسہ کے ذریعے دیے گئے عطیات پاکستان کی معروف فلاحی تنظیموں کو دیے گئے، جن میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال، ایدھی فاؤنڈیشن، الخدمت فاؤنڈیشن، مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن اور انڈس اسپتال شامل ہیں۔
ایزی پیسہ کے پلیٹ فارم پر 50 سے زائد عطیہ دہندگان پارٹنرز کے ساتھ، اس مہم کا مقصد رمضان کے دوران ہمدردی اور سخاوت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ اس مہم کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہیں۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے ہیڈ آف والیٹ بزنس، فرحان حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ، "ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے سہولت سے عطیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ رمضان کے دوران ہم نے لاکھوں پاکستانیوں کو عطیات دینے کے قابل بنایا جس سے بہت فرق پڑا ہے۔ ایزی پیسہ پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے انقلاب کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے مالی شمولیت اور کمیونٹی کی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔”
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، گروتھ اینڈ اینالٹکس، ہانی حیدر کا کہنا ہے کہ، "ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے محفوظ اور آسان طریقے سے عطیات کی فراہمی نے ایزی پیسہ کے لیے ایک مؤثر ترقیاتی راستہ فراہم کیا ہے۔ 2025 میں ہم نے ثابت کیا کہ ایزی پیسہ عوام کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔ 10 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے عطیات کی وصولی اس اعتماد کا ثبوت ہے جو ہمارے صارفین ہم پر کرتے ہیں۔ میں اپنے 50 سے زائد شراکت داروں کا شکر گزار ہوں جن کی مسلسل کاوش نے اس مہم کو کامیاب بنایا۔ ایزی پیسہ کی طرف سے عطیہ کردہ 53 لاکھ روپے اس مشن سے ہمارے وابستگی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔”
5 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ صارفین، 31 فیصد خواتین صارفین، اور 2024 میں 2.
اشتہار
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: عطیات کی فراہمی لاکھ روپے ایزی پیسہ کے دوران کے ذریعے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے