صیہونی فوج کی غزہ کے تین مقامات پر سفاکانہ بمباری، 30 سے زائد فلسطینی شہید، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا، جسکے باعث 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے تین مقامات پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے بیت لاہیا میں تعزیتی اجلاس کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ بمباری میں 9 فلسطینی شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق البریج کیمپ میں مکان پر اسرائیلی بمباری میں 9 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے باعث 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شامی دارالحکومت دمشق پر بھی بمباری کی۔ عرب میڈیا کے مطابق فضائی بمباری صدارتی محل کے قریبی علاقہ پر کی گئی، شامی حکومت نے صدارتی محل کے قریب اسرائیلی بمباری کو ناقابل قبول قرار دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہید اسرائیلی فوج
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔