غزہ کے شہریوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز پر مالٹا کے قریب ڈرون سے بمباری کا نشانہ بنادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امدادی کاموں پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت میں سماعت کا آغاز

گارجین کی رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں غیر مسلح شہری جہاز پر مبینہ طور پر اسرائیل نے حملہ کیا۔

منتظمین نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد اور کارکنوں کو لے جانے والے جہاز کو مالٹا کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں اس وقت ڈرون مارکر ناکارہ بنادیا گیا جب وہ فلسطینی سرزمین کی طرف بڑھ رہا تھا۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا جہاز، بین الاقوامی سمندری حدود میں براہ راست حملے کی زد میں آیا۔

بیان کے مطابق مسلح ڈرونز نے غیر مسلح شہری جہاز کے اگلے حصے پر 2 بار حملہ کیا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور بہت بڑا شگاف پڑ گیا۔ بیان میں اس حملے کا الزام واضح طور پر اسرائیل پر عائد کیا گیا۔

غزہ کے لیے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر ڈرون کے ذریعے بمباری کیے جانے کے بعد تنظیم کی جانب سے جہاز پر لگی آگ کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ حملے کی وجہ سے فلاحی ورکرز والا جہاز ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیے: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ ابتک کتنے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو ئے؟ اقوام متحدہ نے بتا دیا

دریں اثنا مالٹا کی حکومت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عملے کے 12 ارکان اور 4 سویلین مسافر سوار تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جہاز کی مدد کے لیے قریبی ٹگ کو ہدایت کردی گئی ہے۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا کہنا ہے کہ 21 ممالک کے کارکن اسرائیل کے غزہ کے غیر قانونی اور مہلک محاصرے کو چیلنج کرنے اور زندگی بچانے والی اشد ضرورت کی امداد فراہم کرنے کے مشن پر گامزن تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی سفیروں کو طلب کیا جانا چاہیے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں، ناکہ بندیوں اور بحری جہاز پر حملے کا جواب لیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: امدادی کارکنوں کی شہادت، غزہ کے شہری دفاع نے اسرائیلی فوج کی تحقیقات مسترد کردیں

یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 ماہ قبل غزہ پر سخت ناکہ بندی کر دی تھی جس میں خوراک، ایندھن، ادویات یا دیگر اشیا کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی جس سے غزہ کے شہری صحت کے مسائل اور قحط کا شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل امدادی بحری جہاز پر حملہ امدادی جہاز تباہ غزہ مالٹا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل امدادی بحری جہاز پر حملہ امدادی جہاز تباہ مالٹا بین الاقوامی بحری جہاز پر غزہ کے کے لیے

پڑھیں:

تین ہفتے تک لاپتہ رہنے والے ریڈ کراس کے امدادی کارکن اسرائیل کی قید سے رہا

فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تین ہفتے سے زائد عرصے تک صیہونی قید میں رہنے والے ریڈ کراس کے امدادی کارکن کو رہائی مل گئی۔ فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسد النصرہ تین ہفتے سے لاپتہ تھے، اُن سے متعلق اُن کے اپنے ادارے ریڈ کراس کو بھی علم نہیں تھا کہ وہ کہاں ہیں اور آیا وہ اسرائیل کی حراست میں یا نہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ان 10 قیدیوں میں سے ایک تھے جنھیں منگل کے روز غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحدی راہداری پر رہا کیا گیا۔ 23 مارچ کی صبح رفح کے علاقے تال السلطان میں ایک ہنگامی صورتحال کی اطلاع ملنے کے بعد مدد کے لیے روانہ ہونے والی ایمبولینسوں، فائر انجن اور اقوام متحدہ کی ایک گاڑی پر صیہونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پی آر سی ایس کے آٹھ پیرامیڈکس، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے چھ امدادی کارکُنان اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (انروا) کے ایک اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگوں پر مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ
  • فریڈم فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، بحری جہاز کے ڈوب جانے کا خطرہ
  • غزہ کیلئے انسانی امداد کے حامل ایک اور بحری جہاز پر اسرائیلی حملہ!
  • مالٹا؛ غزہ کیلیے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیل کا ڈرون حملہ
  • پاکستان کا پرچم برادر کارگو بحری جہاز بھارتی شہر کلکتہ کی بندرگاہ پر کیا کر رہا ہے؟ بڑا انکشاف
  • بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور
  • پاکستان کا قومی پرچم بردار کارگو بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود
  • غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
  • تین ہفتے تک لاپتہ رہنے والے ریڈ کراس کے امدادی کارکن اسرائیل کی قید سے رہا