دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام: دین و دنیا
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم ہمدانی
میزبان: محمد سبطین علوی
موضوع: شہید مطہریؒ کی فکر — نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ
شہید مطہری کی شخصیت کے پہلو
الحاد، سیکولرازم اور مغربی نظریات کے مقابلے میں فکرِ مطہریؒ کی استقامت
اردو زبان معاشرے میں شہید کے آثار سے استفادہ کا طریقہ کار
خلاصہ گفتگو
شہید مرتضیٰ مطہریؒ کی شخصیت علم، عمل، اخلاص اور بصیرت کا حسین امتزاج تھی۔ وہ نہ صرف حوزہ و یونیورسٹی کے درمیان فکری پل تھے بلکہ جدید نوجوان کے سوالات کا مدلل اور معقول جواب دینے والے ایک مفکر و مربی بھی تھے۔ الحاد، سیکولرازم اور مغربی نظریات کے فکری سیلاب میں انہوں نے اسلامی افکار کو اس انداز سے پیش کیا جو عقل، فطرت اور روح کو مطمئن کرتا ہے۔ ان کی تحریروں میں نہ جمود ہے نہ جذباتی ردعمل بلکہ متوازن، منطقی اور قرآنی استدلال ہے۔ "خدا شناسی"، "عدل الٰہی"، "انسان کامل" اور "اسلامی نظام" جیسی کتب آج کے نوجوان کو تشکیک سے یقین کی طرف لاتی ہیں۔ اردو معاشرے میں ان کے افکار کو عام کرنے کے لیے ان کے آثار کا سادہ زبان میں ترجمہ، لیکچرز، ٹاک شوز، اور نوجوانوں کے لیے مطالعہ جاتی حلقے قائم کیے جانے چاہئیں تاکہ ان کی فکر آج کے ذہن کو روشنی عطا کر سکے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غزہ کے شہداء کی تعداد 52 ہزار 400 تک پہنچ گئی
18 مارچ 2025 سے اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد، اب تک 2,308 افراد شہید اور 5,973 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی وزارت صحت نے آج (بدھ) اعلان کیا ہے کہ شہداء کی تعداد بڑھ کر 52,400 ہو گئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، وزارت صحت غزہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 شہید اور 109 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ وزارت صحت کے مطابق، کئی افراد ملبے تلے اور راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن تک امدادی اور سول ڈیفنس ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچ سکیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحانہ حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 52,400 اور زخمیوں کی تعداد 118,014 ہو چکی ہے۔ 18 مارچ 2025 سے اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد، اب تک 2,308 افراد شہید اور 5,973 زخمی ہو چکے ہیں۔