بھارتی کانگریس رہنما چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کے ثبوت طلب کرلئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کانگریس رہنما ،مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کے ثبوت طلب کر لئے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق سردارچرن جیت سنگھ چنی کاکہنا ہے کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کاکوئی ثبوت نہیں ملا، پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟کہاں لوگ مارے گئے؟کیا اگرہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا؟2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا
بی جے پی ترجمان سمبت پترا نے الزام لگایا کہ کانگریس دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے،بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کانگریس کو پاکستان پرست پارٹی قرار دے دیا۔
پاک بھارت جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی:امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مشیرِ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔