پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈوشہیرآفریدی نے بھارتی باکسرترجوت سنگھ باوا کو مات دی، پاکستانی باکسر نے چوتھے راؤنڈمیں بھارتی باکسرکوناک آؤٹ کردیا۔
شہیرآفریدی نے حریف باکسر پر مکوں کی بارش کی جس کے باعث بھارتی باکسر رِنگ میں ڈھیر ہوگیا۔
شہیرآفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں50 ویں بہترین باکسرزمیں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر کو ہرانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے،شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، آئی ایس پی آر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہیر ا فریدی نے بھارتی حریف کو پاکستانی باکسر بھارتی باکسر

پڑھیں:

کھیلوں میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے: عثمان وزیر

16 انٹر نیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ  کھیلوں میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے لیکن تعلیمی اداروں کو نئی نسل کے چیمپئنز بنانے میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات اظہار ایک نجی یونیورسٹی کے کے دورہ کے موقع پر کیا۔

ایشین بوائے کے نام سے معروف عثمان وزیر نے اپنے کیریئر کے تجربات شیئر کرنے کے ساتھ  کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں میں اعلیٰ معیار کے فروغ  پر  گفتگو کی۔

یونیورسٹی نے عثمان وزیر  کوخدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس موقع پر لیجنڈری باکسر علی بخش بلوچ، قومی باکسنگ ٹیم کے کوچ دوست محمد بلوچ،میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
  • کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ، پاکستانی کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے اردنی حریف کو شکست دیدی
  • بھارت کوپاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست
  • پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کے مکوں سے بھارتی حریف رِنگ میں ڈھیر
  • بھارت پاکستان کا پانی نہیں بند کرسکتا، ہمت ہے تو بند کرکے دکھائے، پاکستانی شہری
  • بھارت کی میڈیا محاذ پر شکست
  • کھیلوں میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے: عثمان وزیر
  • پہلگام واقعہ پر آفریدی کا ایک بیان؛ بھارتیوں کی نیندیں حرام کرگیا
  • پہلگام واقعہ؛ بھارت کو سچ ہضم نہ ہوا! آفریدی کا بھی یوٹیوب بلاک کردیا