نیب اسلام آباد کے افسر پر نامعلوم افراد کا تشدد
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
قومی احتساب بیورو اسلام آباد کے افسر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
نیب ذرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد کے ایک پوش سیکٹر میں رہائش پذیر تھے اور ان پر گھر کے باہر نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔
نیب افسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس تشدد کی وجوہات معلوم کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس نیب نیب افسر پر تشدد.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس نیب افسر پر تشدد اسلام آباد
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔