عالمی یومِ صحافت پر آر آئی یو جے ورکرز کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے زیر اہتمام تین مئی کو عالمی یومِ صحافت کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک پرامن مگر بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ وکلا برادری، سول سوسائٹی اور اقلیتی کمیونٹی کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کی، جبکہ شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ ارشد شریف خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئیں۔ڈاکٹر سعدیہ کمال نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کو شدید خطرات لاحق ہیں، مگر صحافی تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ استحکام پاکستان اسی وقت ممکن ہے جب آزادی صحافت کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔مظاہرے سے سینئر صحافیوں محسن رضا، اسد طور، اسحاق چوہدری، جاوید ملک، حافظ طاہر، اور جویریہ ارشد نے بھی خطاب کیا۔ آر آئی یو جے کے صدر مظہر اقبال اور جنرل سیکرٹری حمید اللہ عابد نے آزادی صحافت کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو درپیش خطرات کا تدارک کیا جائے اور میڈیا کو دبا سے آزاد کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرے میں وکلا برادری کی نمائندگی بیرسٹر عاقل نے کی، جب کہ اقلیتی برادری کی نمائندوں نے بھی شرکت کی مظاہرے سے صفدر چوہدری، عدنان شمسی، اور وقار حیدر چوہان نے بھی خطاب کیادیگر نمایاں شرکا میں عدنان راجہ، حسن رضا، راجہ عظمت، کامران، بشیر ملک، اور سول سوسائٹی کے نمایندہ ڈاکٹر بشیر شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافت کی آزادی، صحافیوں کے تحفظ، اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے مظاہرے کے آخر میں سینئر صحافی حافظ طاہر شہید صحافی ارشد شریف تمام صحافی شہدا کیلئے اجتماعیدعاکیے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کے یونان و سوئس وزرائے خارجہ سے رابطے، پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال اسحاق ڈار کے یونان و سوئس وزرائے خارجہ سے رابطے، پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، عطا تارڑ آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھی بے نقاب، تجزیہ کاروں نے راز فاش کر دیا کشمیرکا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہئے، صرف مرہم پٹی نہیں، پاکستانی سفیر بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر شام کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مزارِ اقبال پر حاضری  دیں گے۔ گورنر کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ جس کے بعد معزز مہمان اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ایرانی صدر شام کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مزارِ اقبال پر حاضری  دیں گے۔ گورنر کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ جس کے بعد معزز مہمان اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، آج لاہور پہنچیں گے
  • اسلام آباد ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • بھارت سے جنگ کے دوران میڈیا نے قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، بلاول بھٹو زرداری
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دے دی
  • زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش، لاہور پریس کلب کے سامنے آج پھر احتجاج کا اعلان
  • پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کا زائرین پر پابندی کیخلاف احتجاج
  • اسلام آباد: خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، اسلام آباد کی ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی