چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر حکومت سندھ نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر اقدامات کیئے ہیں، ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر حکومت سندھ نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر اقدامات کئے ہیں اور حق اور سچ بات لکھنے و کہنے والا صحافی لائق تحسین ہے۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ معاشرے کی برائیوں کو اجاگر اور خاتمے کیلئے صحافی برادری کا کردار کلیدی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی کیلئے محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ صحافی برادری سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی منصوبوں کو میڈیا میں اجاگر کرے اور سندھ میں جاری بے شمار ترقیاتی اسکیمیں صحافیوں کی جانب سے تشہیر کی منتظر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سچ لکھنے اور بولنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر حکومت سندھ نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر اقدامات کیئے ہیں اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حکومت سندھ نے صحافیوں صحافیوں کی
پڑھیں:
ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے: بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے۔کراچی میں پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی، اسی طرح پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو بیانیے کی جنگ میں ہرایا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ اور پروپیگنڈے کا شکار رہا جب کہ پاکستانی میڈیا نے حقائق سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، دہشتگرد ہمارے دشمن مل کر کشمیر، بلوچستان اور سندھ کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ، پی ایف یو جے کی مدد سے اس ڈس انفارمیشن کے خلاف قانون سازی کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی آزادیٔ صحافت کے حوالے سے چیلینجز ہیں ، امید ہے کہ وفاقی حکومت صحافی برادری کی قدر کرے گی اور اپنی کچھ پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے گی ۔