بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دے دی ہے اور وہ ویزے کے منتظر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد سے زیر التوا ہے اور وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کے بعد ویزے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے درخواستیں وصول کرنے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ سلیمان اور قاسم ویزے کے منتظر ہیں اور وزارت داخلہ سے منظوری کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔