گڈانی: سیر و تفریح کیلئے جانیوالا شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
گڈانی میں ساحل سمندر پر سیر و تفریح کےلیے فیملی کے ساتھ جانے والا شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے بنارس کٹی پہاڑی کے رہائشی کریم شاہ کا 12 سال کا بیٹا عبید سمندر میں نہاتے ہوئے تیز موجوں کا شکار ہوگیا، اور اسے بچانے کی کوشش میں باپ بھی موت کے منہ میں چلا گیا۔
لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحقپولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
میونسپل کمیٹی گڈانی لائف گارڈز نے کشتی کے ذریعے لاشیں نکال لی اور لاشوں کو آر ایچ سی شیخ آباد منتقل کردیا گیا۔
بچے کو بچاتا باپ خود بھی سمندر کی نذر ہوگیا، اہل علاقہ کے مطابق کریم شاہ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پسند کی شادی نہ ہونے پر سگی ماں نے اپنے تین سالہ بیٹے کو قتل کردیا
خانپور کے نواحی علاقے موضع قادر پور میں ماں کے ہاتھوں اپنے ہی تین سالہ معصوم بیٹے کے بہیمانہ قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے.جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں انسہ بی بی نامی خاتون نے اپنے جگر گوشے عمیر علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بند صندوق میں رکھ کر کمرے کی زمین میں دفنادی۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ ظاہر پیر کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں زمین کھودنے پر صندوق میں سے تین سالہ مقتول بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماں انسہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔پولیس تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ خاتون انسہ بی بی کی اپنی پسند کی شادی نہ ہونے اور گھریلو لڑائی جھگڑوں کے باعث ذہنی دباؤ میں تھی.جس کے نتیجے میں اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ ملزمہ نے مبینہ طور پر پہلے بچے عمیر علی کے ہاتھ پاؤں باندھے، پھر اسے قتل کر کے لاش کو صندوق میں بند کیا اور کمرے کے اندر ہی دفن کر دیا۔مقتول عمیر علی کی دادی حسینہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.