کراچی: گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
کراچی کے علاقے محمود آباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 10 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفیہ لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ میرب دختر شمعون کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعے کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔