کام دلانے کا جھانسا دے کر جنسی زیادتی؛ اعجاز خان پر اداکارہ کا سنگین الزام
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
بگ باس فیم اداکار اعجاز خان اپنے شو ’’ہاؤس اریسٹ‘‘ میں نازیبا مناظر کے بعد ایک اور سنگین الزام کی زد میں آگئے ہیں۔ ممبئی کی ایک اداکارہ نے اعجاز پر شادی اور شو میں کردار دینے کا جھانسا دے کر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
اداکار کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد ممبئی کے چرکوپ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بھارتی رئیلٹی شوز میں ’’نازیبا مواد‘‘؛ تمام حدیں پار ہوگئیں
ذرائع کے مطابق متاثرہ اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ اعجاز خان نے انہیں اپنے شو ’ہاوس اریسٹ‘ میں میزبان کا کردار دینے کی پیشکش کی تھی۔ دورانِ شوٹنگ، اعجاز نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی اور بعد ازاں ان کے گھر جاکر مبینہ طور پر زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون نے واقعے کے بعد چرکوپ پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اعجاز خان کے خلاف بھارتیہ نیایہ سنہتا (BNS) کی دفعات 64، 64(2M)، 69، اور 74 کے تحت زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ الزامات اعجاز خان کےلیے حالیہ دنوں میں دوسرا بڑا جھٹکا ہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی اپنے متنازع شو ’ہاوس اریسٹ‘ کے غیر مناسب مواد کے باعث ایک علیحدہ ایف آئی آر کا سامنا کررہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: رئیلٹی شو میں نازیبا مناظر: اعجاز خان کیخلاف ایف آئی آر درج
پولیس کے مطابق اعجاز خان کی گرفتاری کسی بھی وقت ممکن ہے اور اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بورے والا: دسویں کلاس کی طالبہ سے اسکول لے جانے اور لانے والے رکشہ ڈرائیور کی 4 ماہ تک زیادتی
بورے والا میں دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لے آنے والا رکشہ ڈرائیور 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے طالبہ حاملہ ہوگئی۔
متاثرہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لانے کے لیے رکشہ لگوا کر دیا تھا، اسکول سے گھر نہ پہنچنے پر والدہ کو تشویش ہوئی تو بچی کو ڈھونڈتے رہے مگر بچی نہ ملی اور آخر کار رات تین بجے بچی نیم بیہوشی کی حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
والدین کا کہنا ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد بچی نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور ناصر شیخ پچھلے چار ماہ سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر مسلسل زیادتی کرتا رہا جس پر الٹراساؤنڈ کرایا گیا تو الٹراساؤنڈ میں بچی تین ماہ کی حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔
پولیس نے والدہ کی مدعیت میں ملزم ناصر شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔