مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ و طن عزیز پر بھارتی کی کسی بھی وحشیانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گاپاکستانی قوم اپنی عظیم افواج پاکستان کی پشت پر پوری قوت سے کھڑی ہے ہم اپنے عظیم سپہ سالار آرمی چیف سید محمد عاصم منیر کے قومی بیانے غزوہ ہند کی مکمل حمایت کرتے ہیں اگر انڈیا جنگ کرنا چاہتا ہے تو پچیس کڑور عوام بھارت کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہیںجنوبی ایشیا میں ہندوستان کی بالا دستی کا ’’امریکی واسرائیلی‘‘ خواب کبھی پورہ نہیں ہوگا ’’مظلوم کشمیروں کے غم جانے کب ہونگے ہندوستان میں جب بھی الیکشن آتا ہے بد بخت مودی پاکستانی کارڈ کھیلتا ہے اور سر حدوں پر انارگی اور کشیدگی کروانے کے لئے شر انگیزیاں شروع کر دیتا ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتیںاور پاکستانی قوم قائد عوام شہید بھٹو اور ڈاکٹر قدیر خان جو محسن پاکستان ہے ان کے احسان مند ہیں جن کی بدولت آج پاکستان دنیا کی پر امن اسلامی ایٹمی قوت ہے جو خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بھارت کسی گھمنڈ میں نہ رہے ہماری افواج پاکستان ہندوستان کو 1965 سے بھر کے ناک چنے چبائے گئی ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ عالمی طاقتوںکا مسلم کش سامراجی ایجنڈا کب ختم ہوگا اقوام متحدہ کی مجرمانہ غفلت اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کب ختم ہوگی جنوبی ایشیائمیں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کیلئے ’کینسر‘ ہیں بھارتی اوراسرائیلی جنونیت کا نوٹس فوری نہ لیا گیا تو عالمی امن تباہ ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے این اے 99 اور پی پی 107کی غیور عوام فیصل آبادکے زیر اہتمام ہری سنگھ دین پراڈائز سمندری روڈ سے لے کر ضلع کو نسل چوک نکالی گئی تحفظ پاکستان کی ریلی کے شرکائحلقہ کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور پیپلز پارٹی کے جیالوں اور عہدیداروں سمیت صحافی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاک فوج کے حق میں ریلی کے شرکا ئنے زبرداست نعرے بازی کی قاتل قاتل مودی قاتل امن کا دشمن بھارت مردہ آباد اور پاکستان زند آباد پاک آرمی پائندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی بھارتی وزیر اعظم مودی بد بخت کے پتلے کو نظر آتش کیا گیا ریلی پر امن طور پر اپنی منز ل کی جانب روانہ ہوگئی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستان کا بھارت کو انتباہ: جارحیت کا 2019 جیسا جواب دیا جائے گا

پاکستان کا بھارت کو انتباہ: جارحیت کا 2019 جیسا جواب دیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

لندن(آئی پی ایس) پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ، ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی جانب سے مبینہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “جھوٹ پر مبنی الزام تراشی” قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بغیر کسی ثبوت کے لگائے گئے الزامات ناقابل قبول ہیں اور پاکستان اس قسم کی مہمات کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “یہ کسی بھی خودمختار ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے فوری اور موثر اقدام کرے۔”انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک متنازعہ مسئلہ ہے جس کا حل کشمیری عوام کی مرضی اور رائے سے ہی ممکن ہے۔ “بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدوں سے انحراف کر رہا ہے، جو کہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے”،
ڈاکٹر فیصل نے کہا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، بلکہ پرامن حل اور معتبر شواہد کی بنیاد پر بامعنی بات چیت کا حامی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز جیسے اقدامات کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ بھارت پر جنگی جنون سوار، ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اقدام کریں: پاکستان بھارت سے بڑھتی کشیدگی؛پاکستان کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے پر غور پاکستان نے بھارت کے میڈیا کو بلاک کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی؛ ابراہیم مراد
  • بھارتی جارحیت اور تازہ ترین صورتحال پر غور,اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔
  • ڈھاکہ میں مذہبی جماعتوں کی تاریخی ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت
  • ملتان، پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی 
  • کوئٹہ، متحدہ قبائل کا بھارتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج
  • ’بھارت نے حملہ کیا تو اسکے ٹکڑے ہو جائینگے‘: شارق جمال کا ایم کیو ایم کی ریلی سے خطاب
  • لاہور، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا امریکی، بھارتی و اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ
  • پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل
  • پاکستان کا بھارت کو انتباہ: جارحیت کا 2019 جیسا جواب دیا جائے گا