تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ملک کے عدالتی نظام پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے، کہا عوام اور عدلیہ کے درمیان خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے، چیف جسٹس عدلیہ کےوقاراورتوقیر بحال کرانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

پارلیمانی پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمانی قومی اسمبلی سمیت ہرفورم پرکرے گی۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی پہلگام کےفالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قوم ذمہ دار، بہادر اور نڈر ہے،تحریک انصاف دنیا کے ہر خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی الزام سراسر جھوٹ ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا درحقیقت اعلانِ جنگ ہے،اعلامیے میں عمران خان سے سیاسی رہنماؤں سمیت ان کے اہلخانہ کی ملاقاتیں کروانے کا مطالبہ بھی دہرا دیا گیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی تحریک انصاف

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی ،پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

 

یہ محض حکومتی بریفنگ ہے ،قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش نظر نہیںآتی
حساس حالات میںاے پی سی بلائی نہ عمران خان کو شامل کرنے کی نیت ہے، اعلامیہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت صورت حال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ قومی یک جہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ان کا مؤقف خود وضاحتی ہے اور انہوں نے جس بصیرت اور جرات کے ساتھ قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے ، وہ ایک قومی رہنما کی سوچ کی عکاسی ہے ۔اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ہم ملک اور قوم کے دفاع کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوں گے ، اس قومی مؤقف کو ہم نے اپنے یومِ تاسیس کے موقع پر بھی واضح کیا تھا، جب پاکستان تحریک انصاف نے ایک باقاعدہ قرارداد منظور کی، جس میں پارٹی نے بھارتی جارحیت اور پروپیگنڈے سے متعلق اپنے اصولی مؤقف کو پوری قوم کے سامنے رکھا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ پی ٹی آئی ہر سطح پر قومی سلامتی، خودمختاری اور یک جہتی کے لیے سنجیدہ اور ہمہ وقت تیار ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ حالیہ حساس حالات میں حکومت کو فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانی چاہیے تھی تاکہ تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا۔سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے حکومت نے یہ موقع ضائع کیا، نہ صرف اے پی سی نہیں بلائی گئی بلکہ اس کی جگہ ایک حکومتی وزیر کی طرف سے یک طرفہ بریفنگ دی جا رہی ہے ۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قومی اتحاد، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سیاسی استحکام کی بات کی ہے اور وہ کسی قسم کی تقسیم، تفرقہ یا کمزوری کے حامی نہیں رہے ہیں چونکہ یہ محض ایک حکومتی بریفنگ ہے اور نہ اس میں کوئی قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش نظر آتی ہے اور نہ ہی عمران خان جیسے اہم قومی رہنما کو شامل کرنے کی نیت ہے ۔سیاسی کمیٹی نے کہا کہ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اس بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف کی شرکت ضروری نہیں ہے ، ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف اس حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہاتھوں میں ہے: شوکت یوسفزئی
  • زمین سے زمین پر مارکرنے والے میزائل فتح کا کامیاب تجربہ: عسکری قیادت کا فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار
  • اسد قیصر نے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا
  • پاک بھارت کشیدگی ،پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا مائنز بل، پی ٹی آئی کمیٹی کے اعتراضات، علی امین گنڈاپور تنہا رہ گئے؟
  • بیس کیمپ کا پورا نظام تحریک آزادی کشمیر کی مرہون منت ہے، چوہدری انوارالحق
  • جماعت اسلامی عوامی تحریک سے ظلم و استحصالی نظام بدل کر دکھائیگی:امیر العظیم 
  • پی ٹی آئی کا پاک بھارت صورتحال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی: شیر افضل مروت