محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی شدید گرمی اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔ شہر میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم انتہائی گرم رہے گا، جبکہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ ہوا شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ہوامیں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے جس کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی اور حبس سے بچاؤ کے لیے غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال بڑھا دیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی؛ شدید گرمی سے شہریوں کے گردے متاثر، ماہرین نے خبردار کردیا

کراچی میں گردے کے انفیکشنز کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. طبی ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ پانی کی کمی اور پسینے کے باعث گردے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپتالوں میں مریض کمر کے نچلے حصے کے دونوں جانب درد، پیشاب میں جلن اور کمی،خون، پیپ اور بخار کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔ کراچی میں جاری گرم و مرطوب موسم کے باعث گردے کے انفیکشنز کے کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے کم استعمال، پسینے کے زیادہ اخراج اور جسم میں نمکیات کے جمع ہونے سے شہریوں کے گردے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ جناح اسپتال کراچی کی ماہر امراض گردہ (یورولوجسٹ) ڈاکٹر مہرین عروج نے کہا کہ گردے کے انفیکشن کی عام علامات میں کمر کے نچلے حصے کے دونوں جانب درد، پیشاب کرتے وقت جلن اور مقدار میں کمی، پیشاب میں خون اور پیپ آنا، اور بخار کے ساتھ شدید درد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام علامات گردے میں انفیکشن یا سوزش کی نشاندہی کرتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ گرمیوں میں جسم سے اضافی پانی پسینے کی صورت میں خارج ہو جاتا ہے، جبکہ شہری عمومی طور پر پانی کم پیتے ہیں۔ اس سے گردے کی پانی کو فلٹر کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور نمکیات و منرلز گردے میں جمع ہو کر نہ صرف انفیکشن بلکہ پتھری کا سبب بھی بنتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ایک ماہ میں گردے کے انفیکشن کے مریضوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے اور جناح اسپتال میں گردے کے انفیکشن کے اب روزانہ 150 مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روزانہ کم از کم تین لیٹر پانی پئیں تاکہ ان کے جسم سے ایک لیٹر پیشاب خارج ہو سکے جو گردے کی صفائی اور صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے لیے بارش کی خوشخبری
  • کراچی؛ شدید گرمی سے شہریوں کے گردے متاثر، ماہرین نے خبردار کردیا
  • کراچی: آج شام کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
  • آج سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • طوفانی بارشوں سے پنجاب میں درجہ حرارت گرگیا، آج بھی بارش کا امکان
  • کراچی: آج دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا بارش سے متعلق اہم بیان
  • رواں سال اپریل 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا