بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے.

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں پر افسران کی ترقی پر غور کرے گا جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ ایک ہزار افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی پر غور کرے گا۔

چاند 2 دن کا ؛شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس میں بلاول بھٹو اور خواجہ آصف بھی بطور رکن شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ جن افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کیلئے غور کرے گا، اُن افسران میں گریڈ 21 کے آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکریٹری ٹو وزیراعظم اسد الرحمان گیلانی، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود، سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، ارم بخاری، ساجد بلوچ، جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان، عطاء الرحمان، وسیم اجمل چوہدری، دائود محمد، شکیل احمد منگنیجو، پولیس سروس کے احمد مکرم، عامر ذوالفقار خان، محمد فاروق مظہر، آصف سیف اللہ پراچہ، عمران یعقوب منہاس شامل ہیں۔

ایف سی ایشین کپ 2027؛ فٹبال  مینز ٹیم کی شرکت کی تصدیق 

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا آخری بار اجلاس مارچ 2023 میں ہوا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی زیرِ صدارت 10 تا 13 مارچ کو بلائے گئے سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت 3 سروس گروپس کی گریڈ 20 اور 21 کی 325 اسامیاں پر ترقی کی سفارشات تیار کی جائیں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 اور 20 کے ایک ہزار افسروں کا پینل تیار کیا گیا ہے، جن کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

عمرے پر جانیوالے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی اسامیوں کی تعداد سب سے زیادہ 255 ہے، جس میں گریڈ 20 کی سب سے زیادہ 230 اسامیاں اور گریڈ 21 کی 25 اسامیاں ہیں جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کی گریڈ 21 کی 10 اور گریڈ 20 کی 23 اسامیاں ہیں، سیکرٹریٹ گروپ کی گریڈ 21 کی 7 اور گریڈ 20 کی 130 اسامیاں ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے تحت آنے والی سینئر بیوروکریسی میں ترقی کا عمل گزشتہ 2 سال سے تعطل کا شکار ہے، گزشتہ 2 سال سے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا، بورڈز اجلاسوں میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے ترقی کا خواب لئے متعدد افسران ریٹائرڈ ہو گئے ہیں، ترقی کے عمل میں تعطل کے باعث وفاقی سیکریٹری کی نصف سے زائد اسامیوں پر گریڈ 21  کے افسران سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت تعینات ہیں۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے مکمل، فیس کم نہ ہوسکی

 بورڈ اجلاس میں تاخیر کی وجہ سے پولیس سروس کے غلام رسول، احسان صادق، اشتیاق احمد، فیاض احمد، سلطان علی خواجہ، عبد القادر قیوم، صابراحمد اور خالد خٹک گریڈ 21 میں ریٹائر ہو چکےہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےخاقان مرتضیٰ، حسن اقبال، سیکریٹریٹ گروپ کے ڈاکٹرعامر ارشاد شیخ، عامر محمود حسین، سیدخالد رضا، محمد سلمان، معراج انیس عارف، سلیم خان اور منیر احمد بھی بورڈ اجلاس کے تعطل کے باعث گریڈ 21 میں ریٹائر ہو چکے ہیں۔ 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ سنٹرل سلیکشن بورڈ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بورڈ اجلاس پولیس سروس اور گریڈ کی گریڈ گریڈ 20 گریڈ 21

پڑھیں:

سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمرکیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے نجی سکولوں میں سمرکیمپ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں کی فعال نگرانی اورخلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ سمر کیمپ صرف پیرتا جمعرات، صبح 7 سے 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے، سمر کیمپ کی اجازت صرف ایک ماہ کیلئے، مقررہ اوقات سے تجاوز ممنوع ہے۔

سندھ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلایا جاسکتا، اسکول بچوں کوسمرکیمپ میں شرکت کیلئے زبردستی نہیں کرسکتے، سمرکیمپ قواعد کی خلاف ورزی پر والدین شکایت سیل سے فوری رابطہ کریں۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بجٹ 2026-27: وزیراعظم کی صنعتکاروں سے مشاورت، برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
  • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم
  • وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا خراب کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کا حکم
  • وزیراعظم کی معروف صنعتکاروں، ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات، پالیسی سازی، بجت سے متعلق مشاورت
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی