سابقہ فاٹا میں 2008سے گھریلو صارفین کی بلنگ نہیں ہو رہی،سیکرٹری پاور ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سابقہ فاٹا میں 2008سے گھریلو صارفین کی بلنگ نہیں ہو رہی،سی ای او پیسکو نے کہاکہ اگر بجلی فراہم کریں تو 20سے 30ارب روپے سالانہ کا نقصان ہوتا ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہاکہ بجلی تو دستیاب ہے مگر پیسے ملیں گے تو دیں گے،ابھی سابقہ فاٹا کو صرف بنیادی ضروریات کیلئے کچھ گھنٹے بجلی دی جاتی ہے،فاٹا کے گھریلو صارفین کے واجبات وفاقی حکومت ادا کرتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین محمد ادریس کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بجلی ٹیرف اور ڈسکوز کی کارکردگی پر غورکیا گیا،رانا محمد حیات نے کہاکہ کیا آئندہ مالی سال بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہوگی،چیئرمین نیپرا نے کہاکہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے،رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے،زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہاکہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی ختم کرنے کے باعث حاصل ہوا، بجلی شعبے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے،راجا قمر الاسلام نے کہاکہ اجلاس پاور کمیٹی کا ہے مگر مجھے پیٹرولیم ڈویژن کے منٹس ملے ہیں،جنید اکبر نے کہاکہ میں نے چارہ ماہ قبل آفر کی تھی کہ میں کنڈااتروانے کیلئے خود جاؤں گا، ہم تعاون کرتے ہیں مگر ان سے لائن لاسز کم نہیں ہو رہے ،ان سے لائن لاسز کم نہیں ہوتے اور صارف کو آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی نہیں ملتی، کام یہ نہیں کرتے اور گالیاں ہم کھاتے ہیں،سی ای او پیسکو نے کہاکہ ان کے علاقے میں ان کے تعاون سے آئندہ ماہ سے بہتری آئی ہے،ہم ریلیف مالی سال کی بنیاد پر دیتے ہیں،
وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے کہاکہ ریلیف ماہانہ بنیاد پر دیا جائے،متعلقہ ایس ڈی او کی ڈیوٹی لگائیں اور ریلیف ماہانہ بنیادوں پر فراہم کریں،سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سابقہ فاٹا میں 2008سے گھریلو صارفین کی بلنگ نہیں ہو رہی،سی ای او پیسکو نے کہاکہ اگر بجلی فراہم کریں تو 20سے 30ارب روپے سالانہ کا نقصان ہوتا ہے،سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہاکہ بجلی تو دستیاب ہے مگر پیسے ملیں گے تو دیں گے،ابھی سابقہ فاٹا کو صرف بنیادی ضروریات کیلئے کچھ گھنٹے بجلی دی جاتی ہے،فاٹا کے گھریلو صارفین کے واجبات وفاقی حکومت ادا کرتی ہے۔
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: گھریلو صارفین سابقہ فاٹا نے کہاکہ نہیں ہو کہاکہ ا
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پرانی قیادت ریلیز عمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں، تحریک میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل ،علی زیدی ، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما موجود ہوںگے۔
ذرائع نے کہا کہ سابق قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اہم فیصلے کیے، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے اسٹبلشمنٹ سے رابطوں اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات بھی کی جائے گی، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لیے بھی سرگرم ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے شاہ محمود قریشی کو بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے اور سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی کو تمام تر معاملات کو حل اور درست کرنے کے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی۔
سابقہ قیادت کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی، سابقہ قیادت نے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔