عید پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ۔ صرف قریبی رشتہ دار پہلے اور دوسرے دن صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ملاقات کر سکیں گے۔
عیدالاضحیٰ پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ ملاقات صرف عید کے پہلے اور دوسرے دن صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ممکن ہوگی۔قیدیوں سے صرف والدین۔ بہن۔ بھائی۔ بیوی۔، بیٹے یا بیٹیاں ہی ملاقات کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ہر جیل میں مخصوص فہرستیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ملاقات صرف انٹرویو شیڈ میں کرائی جائے گی۔ جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ مخیر حضرات سے قربانی کا گوشت لے کر دوسرے روز قیدیوں کے لیے ڈنر کا اہتمام کریں۔ یہ اجازت وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر دی گئی ہے تاکہ قیدی بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کتاب ہدایت
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
اے ایمان والو! اﷲ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ (بھال) لے کہ کل (قیامت) کے واسطے اس نے (اعمال کا) کیا ذخیرہ بھیجا ہے۔ اور (ہر وقت) اﷲ سے ڈرتے رہو۔ اﷲ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے o
سورۃ الحشر (آیت: 18 )