ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے پر وزیر جیل سندھ کا نوٹس، رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبروں پر وزیر جیل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل اور ڈی آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔
صوبائی وزیر جیل علی حسن زرداری نے کہا کہ کوئی قیدی فرار ہوا ہے تو اسے ہر حال میں پکڑا جائے۔
علی حسن زرداری نے کہا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے گا۔
کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، جس پر کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فرار قیدیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، فرار ہونے والے 20 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دریائے چناب اور سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب
فائل فوٹودریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ اور گڈو بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مختلف حادثات میں مزید 21 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔