برسی امام خمینیؒ، متحدہ علماء محاذ کے تحت سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
سیمینار سے خطاب میں علماء مشائخ نے کہا کہ پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ایران و دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی جارحیت کیخلاف القدس کی آزادی کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں اور اسلامی ایٹمی جوہری میزائلوں کا رخ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے سہولت کار غاصب قابض قاتل ظالم دہشتگرد اسرائیل کی جانب موڑ دیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
متحدہ علماء محاذ کے تحت فلسطین کیلئے امام خمینیؒ کا کردار و خدمات سیمینار، علامہ مرزا یوسف حسین و مولانا امین انصاری سمیت دیگر علماء مشائخ ک

اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر فلسطین کیلئے امام خمینیؒ کا کردار و خدمات سیمینار مرکزی صدر حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی میں نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ، سیاسی زعماء ممتاز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ نے ایران میں انقلاب کے بعد سب سے پہلے اسرائیلی سفارتخانے کو بند کیا اور آزادی القدس کی تحریک کو مضبوط منظم و فعال اور دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے جمعة الوداع کو یوم القدس منائے جانے کا فرمان جاری کیا۔مقررین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف حماس حزب اللہ و دیگر مقاومتی تحریکوں کا عالمی دباؤ کے باوجود ہر قسم کی دفاعی و مالی بھرپور امداد جاری رکھی، ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ امام خامنہ ای اور حکومت اسی تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہیں، امام خمینیؒ نے استعماری قوتوں کیخلاف وحدت امت کیلئے ماہ ولادت رسول ربیع الاول میں ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں ملت اسلامیہ میں امریکہ اسرائیل و استعماری استبدادی استکباری شیطانی قوتوں کیخلاف اسلامی ممالک میں وحدت و بیداری کی فضا پیدا ہوئی، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور شہدائے مقاومت کو کامیابی اور اسرائیل و امریکہ اور اس کے سہولت کاروں کو آج تک ذلت و رسوائی و بدترین شکست کا سامنا ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ القدس کی آزادی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف امام خمینیؒ اور ایران کا جرات مندانہ تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سعودی عرب میں غیور شیوخ کی جانب سے فلسطین کے حق میں اور امریکی صدر ٹرمپ و اسرائیل سے متعلق سعودی حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور سعودی عوام میں بیداری خوش آئند و قابل تحسین ہے، پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ایران و دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی جارحیت کیخلاف القدس کی آزادی کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں اور اسلامی ایٹمی جوہری میزائلوں کا رخ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے سہولت کار غاصب قابض قاتل ظالم دہشتگرد اسرائیل کی جانب موڑ دیں۔
سیمینار سے مہمانان خصوصی مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، صاحبزادہ مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، پاسٹر عمانوئیل صوبہ، علامہ محمد حسن شریفی، علامہ مرتضی خان رحمانی سلفی، محاذ کے صوبائی رہنما مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا مفتی اسدالحق چترالی، مصنف و محقق کالم نگار مولانا محمد عزیر بخاری، سواد اعظم اہلسنت یوتھ فورس کراچی کے صدر مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے خطاب کیا۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کردار و خدمات سیمینار اسرائیلی جارحیت القدس کی کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان واقعہ: علماء نے مقتولہ کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
پاکستان علما کونسل نے ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مقتولہ بانو کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت، آئین اور ملکی قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔
علماء کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کا یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قتل میں ان کی رضامندی شامل تھی، جو شرعی و قانونی لحاظ سے قابلِ گرفت ہے۔ علما نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے بیانات قاتلوں کے لیے سہولت کاری کے مترادف ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین، مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شریعتِ اسلامیہ کے مطابق ایسے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا، چاہے مقتول کا قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ معافی دینا چاہے۔ یہ اقدام نہ صرف شریعت بلکہ ملکی آئین و قانون کے بھی برخلاف ہے۔
مولانا اشرفی نے مزید کہا کہ مقتولہ کے والدین کا یہ بیان انہیں بھی اس ظلم میں شریک ٹھہراتا ہے، لہٰذا ان کا کردار بھی تحقیقات کا حصہ ہونا چاہیے۔
علماء کونسل نے بلوچستان میں پیش آنے والے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ علماء نے کہا کہ چاہے مجرم کوئی قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو، شریعت کا حکم ہے کہ اسے اس کے جرم کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔
علماء کونسل نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے اور قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Post Views: 7