ہری پور، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماوں اور صوبائی صدور کا مشاورتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اجلاس کے دوران ملک بھر میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مشاورت اور تجاویز کے بعد تنظیمی صورتحال کی بہتری کے مختلف فیصلہ جات ہوئے، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی کی رہائش گاہ پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین، صوبائی صدور کی مشاورت میٹنگ ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر، علامہ سید سبطین سبزواری، علامہ سید ناظر عباس تقوی، معظم بلوچ، سید مصور نقوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا عامر عباس ہمدانی، صوبائی صدر خیبر پختونخوا وسیم اظہر ترابی، سید ساجد حسین نقوی صدر وسطی پنجاب، مولانا سید صادق حسین نقوی صدر آزاد کشمیر، مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری، سید صفی الحسنین شیرازی، سید ذولفقار علی شاہ، مولانا سید جعفر نقوی اور مولانا غلام قاسم جعفری نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک بھر میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مشاورت اور تجاویز کے بعد تنظیمی صورتحال کی بہتری کے مختلف فیصلہ جات ہوئے، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تنظیمی صورتحال گفتگو ہوئی
پڑھیں:
سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے: شیری رحمان
---فائل فوٹوسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں ارلی وارننگ کا سسٹم موجود نہیں، 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس سے کمیٹی چیئرمین، شیری رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے نے اپنی ذمہ داری نبھائی، انہوں نے بروقت وارننگ جاری کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدرتی آفات نہیں کلائمیٹ چینج ہے جس میں بدقسمتی سے پاکستان کا پہلا نمبر ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کو قدرتی آفت کہہ کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پنڈی میں سیوریج کا مناسب نظام نہیں، آئندہ اجلاس میں انہیں بلانا ہوگا۔