سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود مدارس کے خلاف کارروائی توہین عدالت ہے، ارشد مدنی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اس پابندی کے باوجود مدارس، درگاہوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی بلا روک ٹوک جاری ہے، سینکڑوں مدارس کو غیر آئینی قرار دیکر سیل کر دیا گیا ہے اور کئی مدارس کو مسمار بھی کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سرائے میر میں منعقدہ جمعیۃ علماء ہند کی آل انڈیا مدرسہ سکیورٹی کانفرنس کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود مدارس کے خلاف کارروائی توہین عدالت ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس کے تحفظ کے لئے ہماری لڑائی قانونی طور پر جاری رہے گی۔ اس دوران مولانا ارشد مدنی نے مدرسہ چلانے والوں سے دستاویزات درست کرنے کو کہا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی درخواست پر 21 اکتوبر 2024ء کو سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی تین رکنی بنچ نے مدارس کے خلاف کسی بھی کارروائی پر روک لگا دی تھی اور ان تمام نوٹسوں پر روک لگا دی تھی جو مختلف ریاستوں خصوصاً اترپردیش حکومت کی طرف سے مدارس کو جاری کئے گئے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ جب تک عدالت کی طرف سے نوٹس جاری نہیں ہوتا، اگر اس سلسلے میں مرکزی یا ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس یا حکم جاری کیا جاتا ہے، تو اس پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اس پابندی کے باوجود مدارس، درگاہوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ سینکڑوں مدارس کو غیر آئینی قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے اور کئی مدارس کو مسمار بھی کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی یہ مہم سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ مہم مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔ پہلے اتراکھنڈ اور اب اتر پردیش میں مدارس کو غیر آئینی قرار دے کر بند کرنے کی جو مہم شروع کی گئی ہے وہ بہت خطرناک ہے۔ نیپال کے سرحدی اضلاع میں کارروائی کے بعد حکومت اپنا دائرہ کار بڑھا سکتی ہے۔ جمعیت علماء ہند ایسی مہم کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہی ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے مدرسہ آپریٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مالی لین دین کے درست اکاؤنٹس رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور حکومت کوئی اقدام نہ کر سکے۔
سہارنپور اترپردیش میں غیر قانونی مدارس کے خلاف ہو رہی کارروائی سے اسلامی تنظیمیں ناراض ہیں، کئی تنظیمیں قانون سے لڑنے کے ساتھ ساتھ کارروائی کے خلاف سڑکوں پر آکر اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔ جمعیت علماء ہند نے حکومت کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ دارالعلوم کے اعلیٰ ترین ادارے اور مجلس شوریٰ کے قومی صدر اور رکن مولانا ارشد مدنی نے مدارس کو بند کرنے کی مہم کو مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ مولانا ارشد مدنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مدارس مسلمانوں کی لائف لائن ہیں۔ حکومت ہماری لائف لائن کاٹنے کی سازش کر رہی ہے۔ نیز مدارس کو غیر آئینی قرار دینے اور ان کے خلاف کارروائی کی تازہ ترین مہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔ سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، آئین کی بالادستی اور مدارس کے تحفظ کے لئے قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا ارشد مدنی نے کہا مدارس کو غیر آئینی قرار پابندی کے باوجود مدارس جمعیۃ علماء ہند مدارس کے خلاف سپریم کورٹ کی کر دیا گیا ہے نے کہا کہ
پڑھیں:
مہنگی چینی کی فروخت پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، ہزاروں دکانداروں کے خلاف کارروائی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن میں سے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا، 182 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 2740 افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔
لاہور میں 92 دکانداروں کے خلاف کارروائیضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92 دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، 7 افراد پر مقدمات درج ہوئے جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔
دیگر اضلاع میں کارروائیوں کی تفصیلکین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کے مطابق مختلف اضلاع میں درج ذیل کارروائیاں کی گئیں:
سیالکوٹ: 770 دکانداروں کے خلاف
گوجرانوالہ: 30 دکانداروں کے خلاف
شیخوپورہ: 103 دکانداروں کے خلاف
رحیم یار خان: 170
ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ: 13، 13
کوٹ ادو: 9
میانوالی: 114
لیہ: 174
ملتان: 15
بہاولنگر: 23
بہاولپور: 175
ساہیوال: 28
اوکاڑہ: 8
پاکپتن: 13
راولپنڈی: 58
اٹک: 22
جہلم: 24
چکوال: 20
مری: 16
فیصل آباد: 770 (سب سے زیادہ)
چنیوٹ: 78
ٹوبہ ٹیک سنگھ: 57
جھنگ: 149
مریم نواز شریف حکومت کا عزمکین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ چینی کی ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ یہ کریک ڈاؤن اس وقت کیا جا رہا ہے جب مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں سرکاری نرخ سے تجاوز کر رہی ہیں، جس سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب چینی کی قیمت مریم نواز شریف