سٹی 42: ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 کے تحت پشاور کے تمام دریاؤں، ڈیموں اور نہروں میں کشتی رانی اور تیراکی پر پابندی عائد کر دی
یہ پابندی حفاظتی خدشات اور جانی نقصان کے امکانات کے پیش نظر لگائی گئی ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی
عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔
خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف جاری نوٹس واپس لیےجائیں، نوٹس واپس نہ لیے گئے تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کوذاتی حثیت میں طلب کیا جائے گا۔