ویزہ خلاف ورزی میں ملوث پاکستانی خاندان کا 45 لاکھ سے زائد جرمانہ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے جج نے ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستان خاندان کا 60 ہزار درہم کا جرمانہ منسوخ کردیا، جج کیلئے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کی طرف سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے ایک اعزازی تقریب کے دوران جج کے حسن سلوک کی تعریف کی کیوں کہ ام القوین فیڈرل کورٹ آف فرسٹ انسٹینس کے جج حامد ال علی نے ایک پاکستانی شخص پر عائد 60 ہزار درہم ( 45 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) کا جرمانہ منسوخ کردیا جو اپنے، اپنی اہلیہ اور اپنے 4 بچوں کے پانچ سال سے زائد عرصے کے لیے رہائشی ویزے کی تجدید نہیں کروا سکا تھا۔
امارات الیوم نے رپورٹ کیا ہے کہ اس کیس میں ایک باپ شامل تھا جو ذاتی حالات کی وجہ سے غیر دانستہ طور پر زیادہ قیام کرچکا تھا، اس نے عدالت میں وضاحت کی کہ وہ اپنے اماراتی سپانسر کی دیکھ بھال کر رہا تھا جس میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس دوران اس کو اپنی قانونی حیثیت کا پتہ ہی نہیں چل سکا۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ کیس نے اس وقت ایک قابل ذکر موڑ لیا جب اس کی سماعت زید ہیومینٹیرین ورک ڈے کے موقع پر ہوئی، یہ دن ایک ایسا قومی موقع ہے جس میں یو اے ای کے بانی کی رحم دلی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، سماعت کا احوال شیئر کرتے ہوئے جج ال علی نے بتایا کہ اس نے کنڈورا میں ملبوس اس شخص کے نوجوان بیٹے کو دیکھا جو اس کے پاس کھڑا تھا اور اس کا نام پوچھا، لڑکے نے نرمی سے جواب دیا ’زید‘، یہ سنتے ہی جج نے اپنے کندھوں سے متحدہ عرب امارات کے پرچم کا اسکارف ہٹا کر بچے کے اوپر لپیٹ دیا اور جرمانے کو باضابطہ طور پر منسوخ کرنے سے پہلے ریمارکس دیئے کہ ’زید کو جرمانہ نہیں کیا گیا بلکہ زید کو عزت دی گئی ہے‘۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔