پاکستان کے جائز مسائل کا حل پوری دنیا کا حق ہے، اقوام متحدہ کردار ادا کرے ؛ نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سٹی 42: سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک نے پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سیاست ، معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،پنجاب میں مریم نواز کی حکومت عوام دوست اقدامات کر رہی ہے، میری دعا ہےپاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہے، 2017 میں پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا تھا،سازشوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، پاکستان کے جائز مسائل کوسپورٹ کرنا پوری دنیا کا حق ہے، جتنے بھی ٹائم ہو سکتا جو ہے اس کی بات کی اور جو قراردادیں منظور کی وہ امن کے لیے ضروری ہیں۔ ان کے عمل کرانے کے لیے اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ اس کے الفاظ کی قرارداد کو امپلیمنٹ کیا جائےاقوام متحدہ کو بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے ،مسئلہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔
گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔
اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔