وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نیپرا میں اپیل دائر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کے الیکڑک کے ٹیرف کے خلاف نیپرا میں نظر ثانی اپیل دائر کردی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے نیپرا میں دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے الیکڑک کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی نسبت زیادہ ٹیرف دیاگیاہے، زیادہ ٹیرف دینے سے دو سال میں وفاق پر 59 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

وزارت توانائی نے کے الیکڑک کو ریکوری لاسز ٹیرف مِیں وصول کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ٹیرف سے سات سال میں صارفین پر200 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بجلی کمپنی کو ایسا خصوصی الانس نہیں دیا گیا جبکہ نیپرا نے نقصانات کی حد کے الیکڑک کی طلب سے زیادہ 90۔13 فیصد مقرر کیاہے۔
وزارت توانائی نے لا اینڈ آرڈر مارجن کی دو فیصد کا سپیشل مارجن دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ کے الیکڑک کو ڈالرز میں بارہ فیصد ریٹرن آن ایکویٹی دیا گیا ہے، اس اقدام کا ٹیرف پیریڈ کے دوران 37 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے الیکڑک کے پلانٹس کو کیپسٹی پیمنٹس کی اجازت سے 82 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔وزارت توانائی نے کہا کہ نیپرا فیصلے سے کراچی کے بجلی صارفین کے بلوں میں بڑا اضافہ ہوگا اور کے الیکڑک کو ناجائز ٹریٹمنٹ دینے سے دوہرا سسٹم جنم لے گا۔وفاقی حکومت نے تمام کمپنیوں کے ساتھ یکساں سلوک اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ، تھانہ سنبل کی حدود میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل اسلام آباد ، تھانہ سنبل کی حدود میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، ندیم افضل چن پانی کے مسئلے پر بھارت سے بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج بھارت جب تک دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مسلمانوں پر تشدد کریگا، امن نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی حکومت نے نیپرا میں

پڑھیں:

کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

خیبر پختونخوا کے گورنر کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
  • عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کے خلاف بول پڑے
  • عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
  • ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستیں مسترد
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا