سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔
ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالیسی میں پاکستان کے حق میں تبدیلی آ رہی ہے، جنگی صورتحال میں پاکستان نے بھارت کو مو¿ثر جواب دیا
سابق مشیر نے کہا کہ ٹرمپ کا پہلا دور بھی امن کادورتھاجس میں کشمیر پرثالثی کی پیشکش کی گئی، ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں، عالمی امن کے لئے ان کا کردار اہم ہے۔
وفاقی وزیرچودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اوورسیز کنونشن سے اوورسیز پاکستانیوں کو نئی امید ملی، ہم نے کنونشن کو سیاست سے بالاتر رکھا، ہراوورسیز پاکستانی ہمارے لئے برابر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا ملک کے اندر رہنے والے ہیں، میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی ہے، ہرہفتے میٹنگزہو رہی ہیں، 2 سے 3 ہفتے میں ایئرپورٹ منصوبے کا فائنل ڈاکیومنٹ وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ہمارے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، جنہیں کسی کو بتائے بغیر انجام دیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں اور یہ تجربات زمین میں بہت گہرائی میں ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں صرف ہلکی سی لرزش محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا، لیکن وہ ایٹمی تجربات کر کے اپنے ہتھیاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب چین نے امریکی صدر کے اس بیان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے چین کی ایٹمی حکمت عملی صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔