عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد حسین تارڑ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پلان تیار، پورا ملک جام کریں گے، مشیر وزیراعلیٰ کے پی شفقت ایاز
لندن میں چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر ساجد حسین تارڑ نے کہاکہ عمران خان کی جلد رہائی نظر نہیں آرہی، کیوں کہ ملک میں صورت حال تبدیل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے، پاکستان نے جنگی صورت حال میں بھارت کو مؤثر جواب دیا۔
ساجد تارڑ نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دور بھی امن کا دور تھا، وہ نوبل انعام کے مستحق ہیں کیوں کہ وہ عالمی امن کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، جہاں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی قید ہیں۔
عمران خان نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے، اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
عمران خان نے احتجاجی تحریک کے حوالے سے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر کو پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ساجد حسین تارڑ عمران خان رہائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ساجد حسین تارڑ عمران خان رہائی وی نیوز عمران خان کی رہائی کے لیے
پڑھیں:
10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر عمران خان کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ دائر کیا ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی یہ غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ کا لیگل نوٹس جعلی اور فرضی ہے، اس کی کاپی خود ساختہ بنا کر پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ بھی غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا ہی نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بھی غلط ہے میں نے لیگل نوٹس بھیجا ہے۔
وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بیان دیا تھا؟ شہباز شریف نے کہا کہ بالکل سیاسی بیان نہیں تھا بلکہ اس نے ہتک عزت کی۔
وکیل نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہتک آمیز الفاظ نہیں لکھے۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مجھے علم نہیں ہے۔
جس کے بعد عدالت نے دیگر گواہوں کو جرح کے لیے 27 ستمبر کو طلب کر لیا۔