سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔
ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالیسی میں پاکستان کے حق میں تبدیلی آ رہی ہے، جنگی صورتحال میں پاکستان نے بھارت کو مو¿ثر جواب دیا
سابق مشیر نے کہا کہ ٹرمپ کا پہلا دور بھی امن کادورتھاجس میں کشمیر پرثالثی کی پیشکش کی گئی، ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں، عالمی امن کے لئے ان کا کردار اہم ہے۔
وفاقی وزیرچودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اوورسیز کنونشن سے اوورسیز پاکستانیوں کو نئی امید ملی، ہم نے کنونشن کو سیاست سے بالاتر رکھا، ہراوورسیز پاکستانی ہمارے لئے برابر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا ملک کے اندر رہنے والے ہیں، میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی ہے، ہرہفتے میٹنگزہو رہی ہیں، 2 سے 3 ہفتے میں ایئرپورٹ منصوبے کا فائنل ڈاکیومنٹ وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer