دورہ لاہور مکمل، صدرِ مملکت اسلام آباد روانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری دورہ لاہور مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر مملکت کو الوداع کیا ۔
آصف علی زرداری نے 12 روز گورنر ہاوس لاہور میں قیام کیا۔ صدرِ مملکت نے اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ صدر آصف علی زرداری کی وفاقی وزراء، پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور جیالوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
صدر زرداری نے اپنے قیام کے دوران پنجاب کی قیادت کو پارٹی کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد: سعودی نیول کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی نیول چیف سے ملاقات
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، اس موقع باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیےاقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔وائس ایڈمرل عبد الرحمٰن الغریبی نے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو سراہا اور پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کےدورے سے دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔