مسجد نمرہ میں حجاج کیلئے جدید قالین، ایئر کنڈیشننگ اور سیکیورٹی کا مثالی نظام قائم
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
منیٰ: سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے حج 2025 کے لیے مسجد نمرہ میں حجاج کرام کے استقبال اور سہولت کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نمرہ کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے پر اعلیٰ معیار کے قالین بچھا دیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو نماز اور وقوف عرفہ کے دوران آرام دہ ماحول میسر ہو۔
مسجد کے صحن میں 19 جدید سائبان نصب کیے گئے ہیں جو درجہ حرارت میں اوسطاً 10 ڈگری تک کمی لاتے ہیں، جبکہ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے فرش پر سورج کی تپش منعکس کرنے والا خاص رنگ بھی کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بیرونی صحن میں 117 فوگ فین نصب کیے گئے ہیں جو درجہ حرارت میں مزید 9 ڈگری کی کمی کا باعث بنتے ہیں۔
مسجد میں جدید ایئر کنڈیشننگ اور وینٹیلیشن سسٹم لگایا گیا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح پر نظر رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ایئر پیوریفائرز کو خودکار طور پر فعال کرتا ہے۔
حجاج کرام کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے 70 جدید واٹر کولرز نصب کیے گئے ہیں، جن میں سے ہر کولر ایک گھنٹے میں تقریباً 2000 حجاج کو پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
زائرین کی حفاظت کے لیے مسجد میں جدید صوتی نظام اور سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 9 ذوالحجہ کو حجاج میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں وہ حج کا خطبہ سن کر ظہر و عصر کی نمازیں ادا کریں گے اور غروبِ آفتاب تک وقوف کریں گے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نصب کیے گئے ہیں کے لیے
پڑھیں:
شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی کی پیداوار کی نگرانی کے لیے جدید اقدامات اٹھاتے ہوئے شوگر ملز میں الیکٹرانک مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت پیداوار کے ہر مرحلے کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی شوگر مل کو نگرانی کے بغیر آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام شوگر ملز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جدید ہارڈویئر جی پی یو اور سی پی یو کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم نصب کریں، جسے ڈسٹ پروف ماحول میں حفاظتی الماریوں میں رکھا جائے گا۔ نصب شدہ نظام کو ویڈیو سرویلنس اور ویڈیو اینالیٹکس سے منسلک کرنا لازمی ہوگا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
اس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے چینی کی پیداوار، سٹاک اور ٹیکس کمپلائنس کی نگرانی ممکن ہوگی۔ پہلے سے نصب ہارڈویئر کو بھی بورڈ کی منظوری سے نئے نظام سے منسلک کرنا ہوگا۔ پیداواری عمل سے فرار یا نگرانی سے انحراف کی صورت میں شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔