پلاسٹک آلودگی سے آبی تحفظ‘ ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت 6بڑی بینک اقدامات پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی سمندروں کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت 6ترقیاتی بینکوں نے مل کر کلین اوشنز انیشی ایٹو کا آغازکردیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد سمندری آلودگی کو کم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی کانفرنس میںیورپی انویسٹمنٹ بینک ،فرانسیسی ترقیاتی ادارہ اے ایف ڈی، جرمن ترقیاتی ادارہ کے ایف ڈبلیو ، اٹلی کے ترقیاتی ادارہ سی ڈی پی ، یورپی بینک برائے تعمیر نو و ترقی اورایشیائی ترقیاتی بینک نے 2026 ء سے 2030 ء تک کی مدت میں اس مقصد کے لیے 3 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترقیاتی بینک
پڑھیں:
حکومت کا شوگر مل اسٹاکس کی کڑی نگرانی کا اعلان
حکومت نے تمام شوگر ملز کے اسٹاکس کی کڑی نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس مقصد کے لیے ہر شوگر مل پر سرکاری افسران تعینات کیے جائیں گے تاکہ چینی کے اسٹاک کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا سکے۔
وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی صدارت میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور چاروں صوبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کے بعد ہوا۔
رانا تنویر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں استحکام اور وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم صنعت کے ساتھ مل کر جائز مسائل کو بھی حل کریں گے۔