منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق بطور ڈائریکٹر جنرل لیہ گوٹیریز وسطی اور مغربی ایشیا کے خطے میں اے ڈی بی کے اسٹریٹجک ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں گی وہ اے ڈی بی کے 11 ممالک سے تعلقات کی قیادت کریں گی ان ملکوں میں افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، اور ازبکستان شامل ہیں، ان کا تقرر آج سے موثر ہوگا.

(جاری ہے)

مسز گوٹیریز نے کہا کہ اس عہدے پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں ترقی پذیر رکن ممالک اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر خطے میں جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام جاری رکھوں گی لیہ گوٹیریز کے پاس 40 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ ہے جن میں سے 25 سال انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) میں گزارے ہیں اپنے حالیہ تقرر سے قبل، لیہ گوٹیریز اے ڈی بی کے سیکٹرز ڈیپارٹمنٹ 3 کی ڈائریکٹر جنرل تھیں جہاں انہوں نے مالیات، انسانی و سماجی ترقی، اور پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور گورننس کے امور کی نگرانی کی وہ پیسیفک ڈپارٹمنٹ کی سابق ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکی ہیں. انہوں نے اے ڈی بی کے اسٹریٹجی، پالیسی اور پارٹنرشپس ڈپارٹمنٹ، ساﺅتھ ایسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ، اور سیکرٹری کے دفتر میں بھی سینئر عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں وہ فلپائن کی شہری ہیں اور امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے انہوں نے یونیورسٹی آف فلپائن سے بزنس اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے اے ڈی بی ممتاز کثیرالملکی ترقیاتی بینک ہے جو ایشیا اور پیسفک میں جامع، مضبوط اور پائیدار ترقی کی حمایت کرتا ہے اپنے ارکان اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پیچیدہ چیلنجز کا حل تلاش کرتے ہوئے، اے ڈی بی جدید مالیاتی آلات اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کا استعمال کرتے ہوئے زندگیوں کو تبدیل کرتا ہے اے ڈی بی معیاری انفرااسٹرکچر تعمیر کرتا ہے 1966 میں قائم ہونے والا اے ڈی بی 69 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سے 50 ارکان خطے سے تعلق رکھتے ہیں. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی بینک اے ڈی بی کے انہوں نے

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کردیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

بعد ازاں حفیظ الرحمان نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا 
  • مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
  • سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
  • ایشیا کپ تنازع ختم: اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن ریفری مقرر
  • اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری
  • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب