کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں تیزی رہی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کے روزبھی انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمیں تیزی رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں26پیسے کے اضافے سے امریکی ڈالر282.68روپے کا ہو گیاجبکہ 18پیسے کی تیزی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر284.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں فٹبال کا مستقبل انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے وابستہ ہے،محسن گیلانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے حیدرآباد پریس کلب میں اعظم خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا مستقبل انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے وابستہ ہے۔ جب تک ہم فٹ بال کو گراس روٹ لیول تک نہیں لے جائیں گے، فٹ بال ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کئی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ جلد سندھ میں ریجنل ٹورنامنٹ کے بعد قومی سطح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے لیے معیاری گراؤنڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ پاکستان کے کراچی میں صرف ایک عالمی معیار کا جناح فٹ بال گراؤنڈ ہے جبکہ ہر خطے میں کم از کم ایک عالمی معیار کا فٹ بال گراؤنڈ ضروری ہے۔