Express News:
2025-11-03@10:04:43 GMT

دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی کپ کی تیاری ہے، ویمن کپتان

اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT

کراچی:

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم  میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ویمن کپتان نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی کپ کے لیے تیاری ہے، میگا ایونٹ میں روایتی حریف بھارت سمیت کوئی بھی ٹیم اسان نہیں ہوگی، پوری ٹیم کا مورال بلند ہے، اچھے نتائج کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی ویمن کپ کی تیاری ہے، میگا ایونٹ میں ہر ٹیم کو مضبوط حریف تصور کریں گے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں، کسی بھی دباؤ سے بالاتر ہو کر کھیلیں گے، دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم متوازن ہے۔

ویمن کپتان نے کہا کہ کراچی میں اسکلز کیمپ سود مند رہا، کراچی کا موسم بہت موزوں ہے، تربیتی کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، کپتانی مشکل ضرور ہے لیکن انجوائے کرتی ہوں، ٹیم جیتے تو سب خوش ہوتے ہیں، کوشش  ہوتی ہے ٹیم کے لیے اچھا کریں۔

 انہوں نے کہا کہ بولنگ کو مزید  بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، اپنی بیٹنگ میں بھی بہتری کے لیے محنت  کی ہے، آئرلینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پریکٹس کی ہے، دورہ  آئرلینڈ اچھا تجربہ ثابت ہوگا۔

 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اہم اور سینیئر بیٹر منیبہ علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کے دورے کے لیے اچھی تیاری ہے، ہماری کوشش ہے  کمبینیشن  کے ساتھ اچھا پرفارم کریں، بڑے ایونٹ میں کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کریں، ہم نے اسکلز کیمپ میں دونوں فارمیٹ کی پریکٹس کی، میری توجہ پاور پلے پر ہوتی ہے۔

 پاکستان ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ جنید خان نے کہا کہ ہماری توجہ  ورلڈ کپ پر ہے، ہم ماڈرن ڈے کرکٹ کی  طرف جارہے ہیں، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہماری بولرز نے اچھی پرفامنس دی، آئرلینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بیٹنگ اور بولنگ کوچ نے کام کیا۔

جنید خان نے کہا کہ آئرلینڈ کی کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں، کھلاڑیوں کو اچھے ماحول میں پریکٹس اور کھلانے کی کوشش کرتا ہوں، ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تین کرکٹرز مستقبل کی اسٹار ہیں، ہم نے کچھ سنئیرز کو ڈراپ کیا تھا، چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ویمن نے کہا کہ تیاری ہے کی کوشش ویمن کپ کے لیے

پڑھیں:

آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا

آئرلینڈ کے مختلف علاقوں میں آسمان پر بدھ کی شب نمودار ہونے والی ایک چمکتی ہوئی پراسرار روشنی نے لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ کئی عینی شاہدین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ روشنی ایک ہالے کی شکل میں دکھائی دی اور اس کی رفتار میں وقفے وقفے سے تبدیلی آ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایلین خلائی جہاز‘: پراسرار شے ناسا کے اسپیس شپ کے نزدیک پہنچ گئی

یہ منظر پورٹ گلنون سے لے کر کاؤنٹی کلڈیر تک دیکھا گیا اور لوگوں نے انٹرنیٹ پر اس عجیب مظہر پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔

ماہرین کے مطابق آسمان میں دکھائی دینے والی یہ روشنی دراصل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ملبے کا نتیجہ تھی جو فلوریڈا سے بدھ کے روز لانچ کیا گیا تھا۔

تحقیق کے مطابق راکٹ کے اضافی ایندھن کو خلا میں خارج کرتے وقت وہ جم کر برف بن گیا جس نے زمین پر سے آنے والی روشنی کو منعکس کر کے آسمان پر یہ چمکتا ہوا منظر پیدا کیا۔

مزید پڑھیے: مریخ پر زندگی کے آثار: نئے اور مضبوط سراغ مل گئے

ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ راکٹ کا پرواز کا راستہ انہی علاقوں سے گزرتا ہے جہاں روشنی دیکھی گئی تھی۔

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی کمپنی دنیا بھر میں اسٹارلنک سیٹلائٹ سروس چلاتی ہے جو کم مدار میں ہزاروں مصنوعی سیارے بھیجتی ہے۔

خلائی امور کے ماہر لیو اینرائٹ کے مطابق راکٹ سے ایندھن خارج کرنا ایک معمول کا عمل ہے تاکہ اندر دباؤ بڑھنے سے دھماکے کا خطرہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ سے اس منظر کا دکھائی دینا محض روشنی کے زاویوں اور موسمی حالات پر منحصر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب روشنی کے زاویوں پر منحصر ہوتا ہے اور سچ یہ ہے کہ آئرلینڈ سے آسمان میں کچھ دیکھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔

لیو اینرائٹ نے کہا کہ یقیناً ایسے مناظر پہلے بھی دکھائی دیے ہوں گے مگر بادلوں یا موسم کی وجہ سے ہم انہیں دیکھ نہیں سکے۔

مزید پڑھیں: ہارورڈ ماہر فلکیات کا خدا کے وجود پر حیران کن مؤقف، سائنس اور مذہب قریب آ گئے؟

ماہرین کے مطابق آئرلینڈ کی جغرافیائی پوزیشن ایسی ہے کہ وہ فلوریڈا سے چھوڑے جانے والے راکٹوں کے راستے کے بلند ترین حصے پر واقع ہے جس کے باعث یہاں ایسے خلائی مظاہر زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئرلینڈ آئرلینڈ کی پراسرار روشنی آئرلینڈ کے آسمان پر پراسرار روشنی

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے
  • قطر میں عالمی اجلاس، صدر زرداری پاکستان کی ترجیحات اور پالیسی فریم ورک پیش کریں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر