پلاسٹک آلودگی صحت کے لیے سنگین خطرہ، سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) معروف طبی محققین اور ڈاکٹروں کی طرف سے تیار کردہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے، جب جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی معاہدے پر نئی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔
دی لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، ''پلاسٹک بچپن سے بڑھاپے تک بیماریوں اور اموات کا باعث بن رہا ہے، جس سے صحت سے متعلق سالانہ 1.
رپورٹ میںپلاسٹک کے اثرات کا موازنہ ہوا کی آلودگی اور سیسے سے کیا گیا اور کہا گیا کہ قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے اس کے صحت پر اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے جنیوا میں جمع ہونے والے تقریباً 180 ممالک کے نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناکام کوششوں کے بعد بالآخر ایک معاہدے پر اتفاق کریں۔
(جاری ہے)
الیکٹرک گاڑیوں کے ٹائر آلودگی کے لیے ایک نیا درد سر
بوسٹن کالج امریکہ کے ڈاکٹر اور محقق فلپ لینڈریگن نے خبردار کیا کہ پلاسٹک آلودگی سے سب سے زیادہ کمزور افراد، خاص طور پر بچے، متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ''ہم پر لازم ہے کہ ہم اس کا سدباب کریں۔ جنیوا میں ملاقات کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ اس عالمی بحران کے جواب میں معنی خیز اور موثر بین الاقوامی تعاون کے لیے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کا چیلنج تسلیم کریں اور موقع بروئے کار لائیں۔‘‘ مائیکرو پلاسٹک کا خطرہرپورٹ میں مائیکرو پلاسٹک کے چھوٹے ذرات کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا، جو فطرت اور انسانی جسموں میں ہر جگہ پائے گئے ہیں۔
مائیکرو پلاسٹک کے صحت پر مکمل اثرات ابھی پوری طرح معلوم نہیں لیکن محققین نے اس پلاسٹک کے ممکنہ اثرات کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ری سائیکلنگ سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟
پلاسٹک کی پیداوار اور ری سائیکلنگرپورٹ کے مطابق دنیا میں پلاسٹک کی پیداوار 1950 میں دو ملین ٹن سے بڑھ کر سن 2022 میں 475 ملین ٹن ہو چکی تھی اور سن 2060 تک اس کی پیداوار میں تین گنا اضافے کا امکان ہے۔
تاہم، فی الحال 10 فیصد سے بھی کم پلاسٹک ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ پلاسٹک اور ماحولیاتی بحرانلینڈریگن نے کہا کہ پلاسٹک کا عالمی ''بحران‘‘ ماحولیاتی بحران سے جڑا ہوا ہے کیونکہ پلاسٹک فوسل ایندھن سے بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ''یہ دونوں آج ہزاروں لوگوں میں بیماری، اموات اور معذوری کا باعث بن رہے ہیں اور آنے والے برسوں میں جیسے جیسے سیارہ گرم ہوتا جائے گا اور پلاسٹک کی پیداوار بڑھتی جائے گی، یہ نقصانات بھی مزید شدید ہو جائیں گے۔‘‘
اس رپورٹ میں پلاسٹک آلودگی کے صحت پر اثرات کو ٹریک کرنے کے لیے ایک نئے منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا، جو دی لانسیٹ کاؤنٹ ڈاؤن سیریز کا حصہ ہے۔
ادارت: کشور مصطفیٰ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پلاسٹک آلودگی کی پیداوار پلاسٹک کے کے لیے
پڑھیں:
عمران 5 مقدموں میں سزایافتہ ہائیکورٹ نے تاحال توثیق نہیں کی
اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 مقدمات میں سزا سنائی جا چکی، مگر ہائیکورٹ نے ان کی کسی سزا کی تاحال توثیق نہیں کی، ٹرائل کے دوران قانونی تقاضوں کی عدم پیروی کے باعث شفافیت پر سنگین سوالات اٹھنے لگے۔
عمران خان کی قانونی ٹیم مسلسل الزام لگا رہی ہے کہ ان کے خلاف مقدمات تقاضے پورے نہیں کئے گئے جن کی آرٹیکل 10 اے ضمانت دیتا ہے۔ سینئر وکلاء کے مطابق اگرچہ پی ٹی آئی قیادت گزشتہ دو سال کے دوران عمران خان کے رہائی کی موثر حکمت عملی بنانے میں ناکام ہے.
ٹرائل کے دوران قانونی تقاضوں کی عدم پیروی عوام میں سنگین شک وشہبات پیدا کر رہی جس کا سیاسی فائدہ ان کی پارٹی کو ہورہا ہے۔ جب تک عمران خان کو سیاسی انتقام کا شکار خیال کیا جائیگا، مخالفین کیلئے انہیں شفاف انتخابات میں ہرانا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پی پی پی اگر عمران خان کو سیاسی میدان میں ہرانا چاہتے ہیں تو انہیں سیاسی انتقام کے کارڈ کا توڑ کرنا ہو گا۔ پہلے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو تین سال کی سزا سنائی.
وکلاء کو یقین ہے کہ اس فیصلے میں سنگین خامیاں ہیں، جن میں سرفہرست جلد بازی میں فیصلہ اور عمران خان کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کرنا ہے.
حال ہی میں جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس میں ایک اضافی نوٹ جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دبائو کے باوجود ججوں کو اپنے حلف کی پاسداری میں جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے، صرف عدلیہ ہی جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہو سکتی ہے۔