اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل، وزیر ریلوے کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل ہوگئی جو وزارتِ ریلوے کو بھجوا دی گئی، وزیر ریلوے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے، ابتدائی رپورٹ میں جوائنٹ ٹوٹنے کو وجہ قرار دیا گیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 25 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئی تھیں۔
حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو مل گئی، انکوائری رپورٹ دیکھ کر وزیر ریلوے فیصلہ کریں گے کہ ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کرنی ہے؟ وفاقی وزیر کے فیصلے کے بعد ہی قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وفاقی انسپکٹر ریلوے نے اپنی رپورٹ میں ٹرین حادثے کی وجوہات بتائی ہیں کہ ٹرین حادثہ کس وجہ سے ہوا اور ذمہ دار کون ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایکشن لیتے ہوئے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور وفاقی انسپکٹر ریلوے عامر نثار چوہدری کو انکوائری افسر مقرر کیا جنہوں نے پہلے ٹرین کے جائے حادثے والی جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کیے جس کے بعد ریلوے لاہور ڈویژن کے کمیٹی روم میں ٹرین حادثے کی تین روز تک تحقیقات کی اور ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، گارڈ، اسپیشل ٹکٹ ایگزامنر اور ریلوے پولیس کے عملے سمیت ریلوے کے شعبہ مکینیکل، الیکٹریکل، سول انجینئرنگ، ٹریفک کمرشل کے افسروں سمیت دیگر ملازمین کے بیان ریکارڈ کیے تھے۔
ٹرین حادثے کے بعد ریلوے کے شعبہ مکینیکل، ٹریفک کمرشل اور سول انجینئر پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے اپنی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ جاری کی تھی جس میں ٹرین حادثے کی وجہ پٹڑی کے جوائنٹ ٹوٹنا بتائی گئی تھی۔
وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی رپورٹ 7 ورکنگ روز میں مانگی تھی۔ وفاقی انسپکٹر ریلوے نے مقررہ ٹائم میں اپنی رپورٹ وزارت ریلوے میں جمع کرادی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف آئندہ چند روز میں کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ایکسپریس ٹرین ٹرین حادثے کی وزیر ریلوے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کی سروس بحالی کے بعد کوئٹہ سے پشاور روانہ
ویب ڈیسک :جعفر ایکسپریس ایک روز معطل رہنے کے بعد آج اپنی معمول کی سروس کے تحت کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔
جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات پر ایک روز کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کل ہفتہ کے روز کراچی کے لئے اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی