اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز نے جمعہ کو وزارت ریلوے میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ریلوے کے شعبے میں جدید تعاون، تکنیکی مہارت اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین نے تکنیکی تعاون، تربیتی پروگرامز اور سیاحت پر مبنی ریل سروسز کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ریلوے کی ترقی کیلئے شراکت داری کے نئے امکانات پر روشنی ڈالی اور آسٹریلیا کے اعلیٰ ریلوے نظام کو سراہا۔آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز نے وزیر ریلوے کی جانب سے ریلوے میں کی گئی اصلاحات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات پاکستان میں ریلوے کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے تعلیمی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا جو دوستانہ تعلقات کی علامت ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر ریلوے

پڑھیں:

وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک گفتگو، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں اسلامی ممالک کی امریکا سے مشاورت اور سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔

ان کوششوں کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد اور غزہ میں دیرپا امن کا قیام ہے۔اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِخارجہ کے مثبت کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر کی پیشکش اور حماس کے جواب پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مزید :

متعلقہ مضامین