Daily Mumtaz:
2025-08-15@14:44:35 GMT

 شاہی محل کے باغ سے پانی چرانے والا شخص گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

 شاہی محل کے باغ سے پانی چرانے والا شخص گرفتار

اطالوی پولیس نے نیپلز کے قریب ’اطالوی ورسیلز‘ کے نام سے موسوم شاہی محل کے چشموں اور فواروں کو پانی فراہم کرنے والے آبی نالے سے پانی نکالنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
وائس آف جرمنی کی رپورٹ کے مطابق کارابینیری پولیس کاکہناہے کہ 58 سالہ شخص سرکاری پانی کی مسلسل چوری میں ملوث تھا جس سے 18 ویں صدی کے شاہی محل کازرٹا کو نقصان پہنچا تھا۔ نیپلز کے بادشاہ چارلس آف بوربن کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ محل اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔
پولیس کے مطابق یہ گرفتاری محل کی طرف سے الرٹ کرنے کے بعد کی گئی۔ محل، جو اب ایک میوزیم ہے، کے حکام نےسرسبز مناظر والے باغات کے جھرنوں اور فواروں میں پانی کی کمی کی شکایت کی تھی۔
محل، جو 123 ہیکٹر پر پھیلے باغات کے لئے مشہور ہے، نے اپنے بیان میں کہا اسے اپنے آبشاروں، فواروں اور جھرنوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر غیر قانونی پائپ لائن کے ذریعے پانی کو 145 میٹر دور اپنے کھیت میں پہنچا دیامشتبہ شخص نے مبینہ طور پر غیر قانونی پائپ لائن کے ذریعے پانی کو 145 میٹر دور اپنے کھیت میں پہنچا دیا
مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر کیرولین ایکویڈکٹ میں سیندھ لگائی، اور غیر قانونی پائپ لائن کے ذریعے پانی کو 145 میٹر دور اپنے کھیت میں پہنچا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے پائپ کو ضبط کر لیا ۔
پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ پائپ کو چھ مختلف علاقوں میں آبپاشی کیلئے پانی جمع کرنے کے لئے 1000 لیٹر کے حوض تک پہنچایا گیا۔
مشتبہ شخص کی شناخت مذہبی تنظیم کے زیر ملکیت زرعی جائیداد کے منتظم کے طور پر ہوئی ، اسے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
گرفتار شخص نے کہاہے کہ اس نے لان کے لیے پانی دینے کے نظام کو استعمال کرنے سے گریز کیا تھا، جسکی وجہ سے وہ زرد پڑ گئے تھے، اس نے کہا کہ صورت حال سے نمٹنا اس کے لئے بہت مشکل ہو رہا تھا۔

Post Views: 10.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، مددگار 15 کی بروقت کارروائی، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، 19 موبائل فون برآمد

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں مددگار 15 پولیس کی بروقت کارروائی سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے 19 چھینے گئے موبائل فونز، ایک رکشہ اور دو پستول برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان مددگار پولیس کے مطابق ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے موبائل فون چھینے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ایک شہری سے اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، جس پر متاثرہ شخص نے مددگار 15 سے رابطہ کیا۔

اطلاع ملنے پر مددگار 15 فیروزآباد یونٹ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ شہری سے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق کالر کی نشاندہی پر موبائل فون کی لوکیشن ٹریس کی گئی، جو کہ گلستان جوہر کے قریب ایک ہوٹل کی ظاہر ہو رہی تھی۔

پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 19 مختلف کمپنیوں کے موبائل فونز، ایک رکشہ اور دو پستول برآمد کیے گئے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یہ موبائل فونز شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کے دوران چھینے تھے۔

مددگار 15 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے شدید زخمی کرنے والا پڑوسی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
  • کراچی، مددگار 15 کی بروقت کارروائی، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، 19 موبائل فون برآمد
  • دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، کئی مقامات پر پانی دیہاتوں میں داخل
  • لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد اور اغواہ کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، واردات کی ویڈیو وائرل
  • جہلم: جعلی بے نظیر انکم سپورٹ ٹیم گرفتار
  • لکی مروت، نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا
  • عمران خان سے ملاقات کا دن،علیمہ خان اور بہنوں کو تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج پہنچا دیا گیا
  • علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا
  • بجلی کی بندش پر احتجاج میں گولی چل گئی، کئی زخمی،  24 گرفتار