قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) قصورمیں پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ، اقدام قتل کی دفعات میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ تھانہ بی ڈویژن کوٹ بلوچاں قصور کے رہائشی 35 سالہ سہیل اصغر دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا‘ پولیس ٹیمیں جشن آزادی کے موقع پر پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پہلے سے ناکوں اور چھتوں پر تعینات تھی‘ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں قاتل دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کرنے والے 02 ملزمان سمیت 03 کو گرفتار کر لیا‘ ملزمان کے قبضہ سے شہری کو زخمی کرنیوالی دھاتی ڈور اور پتنگیں برآمد کر لی گئی۔
تینوں ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے، معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنے والے ملزمان کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘ شہری اپنے بچوں کو خونی کھیل سے دور رکھیں، خلاف ورزی کی صورت میں سنگین دفعات کے تحت جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔\378.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پتنگ بازی
پڑھیں:
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400 ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔
رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا،
بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل سوار سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ٹرک سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے کہا کہ موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب خاتون ملزمہ کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔