چین میں انسان نما روبوٹس کا فٹبال میچ، انسانی ٹیموں سے زیادہ جوش و خروش پیدا کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
جہاں چین کی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم سالوں سے مایوس کن کارکردگی دِکھا رہی ہے، وہیں بیجنگ میں ہمیونائیڈ (انسان نما) روبوٹس کے درمیان فٹبال میچ نے شائقین کو حیرت زدہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں روبوٹس کی انسانوں کے ساتھ ریس کے دلچسپ مناظر
جدید مصنوعی ذہانت سے لیس یہ روبوٹس مکمل خودکار طریقے سے کھیلتے رہے اور کسی بھی انسانی مداخلت کے بغیر حکمتِ عملی طے کرتے ہوئے میدان میں دوڑتے رہے۔
گزشتہ ہفتے کی شب ہونے والے اس مقابلے میں 4 یونیورسٹی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں ہر ٹیم کے 3 روبوٹس شامل تھے، یہ مقابلے چین کے پہلے ورلڈ ہمیونائیڈ روبوٹ گیمز کے ابتدائی مظاہرے کے طور پر پیش کیے گئے۔
NEW: China launches its first humanoid robot soccer league in Beijing.
This is way more entertaining than regular soccer.
The AI-controlled robots were supplied by Booster Robotics for the tournament and have the skills of 5 to 6 year old children.
Robots were seen getting… pic.twitter.com/VTLQOPjU3c
— Collin Rugg (@CollinRugg) July 1, 2025
کھیل میں جدت اور مشین کی مہارتان روبوٹس میں جدید بصری سینسرز نصب تھے جن کی مدد سے وہ گیند کو پہچان کر خود کار طریقے سے میدان میں اپنی پوزیشن سنبھال سکتے تھے۔ گرتے ہی خود سنبھلنے کی صلاحیت بھی ان میں موجود تھی، تاہم میچ کے دوران کچھ روبوٹس کو ’اسٹریچر‘ پر میدان سے باہر لے جانا پڑا، جو تماشائیوں کے لیے ایک حقیقی فٹبال جیسا منظر پیش کرتا رہا۔
تحقیق اور ٹیکنالوجی کی کامیابیتمام ٹیموں کے روبوٹ بوستر روبوٹکس نامی کمپنی نے فراہم کیے تھے، جبکہ ہر یونیورسٹی کے تحقیقی طلبا نے اپنے مخصوص الگورتھمز تیار کیے، جو کھلاڑیوں کی بصارت، فیصلہ سازی، فارمیٹ، پاسنگ، رفتار اور قوت جیسے عوامل کو قابو میں رکھتے تھے۔
فائنل مقابلہ اور فتحفائنل میں چنگھوا یونیورسٹی کی ٹیم THU Robotics نے چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کی ٹیم Mountain Sea کو 5-3 سے شکست دے کر چیمپیئن شپ جیت لی۔
روبوٹس اور انسان ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں؟بوستر روبوٹکس کے سی ای او چنگ ہاؤ نے کہا کہ کھیلوں میں روبوٹکس کا استعمال نہ صرف سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کے امتزاج کو بہتر بناتا ہے بلکہ عوام میں اعتماد بھی پیدا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت ڈرون اور روبوٹس کو کیسے زیادہ مہلک بنا دے گی؟
انہوں نے کہا ’مستقبل میں روبوٹس اور انسان ایک ساتھ فٹبال کھیل سکے گے، ایسے میچز میں جیت اہم نہیں ہوگی بلکہ دفاعی و جارحانہ عمل سے شائقین کو یہ اعتماد ملے گا کہ روبوٹس محفوظ ہیں۔‘
چین کی مردوں کی فٹبال ٹیم کی مایوس کن کارکردگییہ روبوٹک میچ ایسے وقت میں منعقد ہوا جب چین کی مردوں کی فٹبال ٹیم صرف ایک بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرسکی ہے اور پہلے ہی آئندہ سال کے شمالی امریکا میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
نتیجتاً چین کے شائقین فٹبال نے ان مشینی کھلاڑیوں میں زیادہ دلچسپی دکھائی اور یہ ظاہر کیا کہ ٹیکنالوجی صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ دلوں میں بھی جگہ بنارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل روبوٹ کی ریس بھی منعقد ہوچکی ہے، اپریل 2025 میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ یِژوانگ ہاف میراتھن میں انسان نما 21 روبوٹس نے ہزاروں انسانوں کے ساتھ دوڑ میں حصہ لیا تھا، یہ پہلا موقع تھا جب مشینوں نے انسانوں کے ساتھ 21 کلومیٹر (13 میل) ریس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی روبوٹ فائٹ: پہلوانوں کے تابڑ توڑ حملوں، ناک آؤٹس نے سب کو حیران کردیا
مئی 2025 میں چین میں روبوٹ کے درمیان فائٹ کے مقابلے بھی ہوئے تھے، چینی روبوٹکس کمپنی یونی ٹری نے اپنے جی آئی روبوٹ ماڈل کی لڑائی کی صلاحیتوں کی نمائش کی تھی، جس کی تشہیر دنیا کے پہلے ہیومنائیڈ روبوٹ فائٹنگ مقابلے کے طور پر کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسان نما روبوٹ چین فٹبال ہمیونائیڈ روبوٹسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسان نما روبوٹ چین فٹبال ہمیونائیڈ روبوٹس میں روبوٹ
پڑھیں:
لیورپول کے معروف پرتگالی فٹبالر اسپین میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر دیوگو ژوٹا (Diogo Jota) 28 سال کی عمر میں اسپین میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کے ساتھ ان کے 26 سالہ بھائی بھی حادثے کا شکار ہوئے۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔
حادثہ شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں بھائی جس لامبورگینی گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ سڑک سے پھسل کر ایک درخت سے ٹکرا گئی اور فوراً آگ بھڑک اٹھی۔ کاستیل و لیون کے علاقائی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا اور جائے وقوعہ پر پہنچنے پر دونوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔
پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے بیان میں کہا کہ ہم نے 2 چیمپیئنز کھو دیے ہیں۔ ان کی موت پرتگالی فٹبال کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، اور ہم ہر روز ان کی میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: ’پرتگالی ہوں، لیکن سعودی عرب سے ہوں‘ رونالڈو کا النصر کے ساتھ نئی کامیابیوں کا عزم
اسپین کی پولیس کے مطابق ابھی تک سرکاری طور پر شناخت نہیں کی گئی، تاہم تمام شواہد اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ متوفی دیوگو ژوٹا اور ان کے بھائی ہی ہیں۔ لاشیں زامورا کے قریبی فرانزک یونٹ منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
ژوٹا نے حال ہی میں 28 جون کو شادی کی تھی۔ وہ لیورپول کے لیے گزشتہ سیزن میں پریمیئر لیگ جیتنے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں، اور ساتھ ہی ایف اے کپ اور لیگ کپ بھی جیتا۔ ژوٹا نے 2020 میں وولورہیمپٹن سے لیورپول میں شمولیت اختیار کی تھی اور کلب کے لیے 182 میچوں میں 65 گولز اسکور کیے۔
بین الاقوامی سطح پر، ژوٹا نے پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے 49 میچ کھیلے اور 2 بار یوئیفا نیشنز لیگ جیتی۔ دیوگو ژوٹا کا شمار پرتگال اور لیورپول کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا، اور ان کی اچانک موت نے دنیائے فٹبال کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Diogo Jota اسپین پرتگال لیورپول ہولناک ٹریفک حادثہ